امریکی کانگریس میں ترکی پر پابندی عائد کرنے سے متعلق قانون منظور

0
0

واشنگٹن، 30 اکتوبر (اسپوتنک) امریکی کانگریس کے ایوان زیریں نے شمالی شام میں ترکی کی فوجی کارروائی کے سلسلہ میں اس پر پابندی لگانے کے لئے ایک قانون منظور کیا ہے ۔ ہاؤس آف رپریزنٹیٹو نے منگل کو 403-16 کی اکثریت کے ساتھ اس قانون کو منظور کیا۔ اس قانون پر مزید غورو خوض کے لئے اب کانگریس کے ایوان بالا یعنی سینیٹ کے پاس بھیجا جائے گا۔ دراصل، ترکی نے 9 اکتوبر کو شمالی شام میں کرد جنگجوؤں کی قیادت والی فوج اور اسلامک اسٹیٹ کے خلاف حملہ کرکے آپریشن‘ پیس اسپرنگ’ نامی اپنی فوجی مہم کی شروعات کی ہے ۔ ترکی کا کہنا ہے کہ وہ اپنی سر حد کے قریب محفوظ علاقے بنانے کے لئے یہ حملے کر رہا ہے ۔ ترکی کی اس فوجی مہم کو عرب لیگ، یوروپی یونین کے اراکین سمیت مغربی ممالک نے بھی تنقید کی ہے ۔ غور طلب ہے کہ امریکی حمایت یافتہ کرد جنگجو شام میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ اسلامک اسٹیٹ کے خلاف لڑ رہے ہیں۔ شام کے شمالی علاقے میں اس وقت کرد جنگجوؤں کی قیادت والی شامی ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف ) کا کنٹرول ہے ، ترکی کا خیال ہے کہ یہ وائی پی جی کے جنگجو پي کے کے سے متعلق ہیں۔ شام کی موجودہ حکومت نے ترکی کی اس فوجی مہم کی سخت مذمت کی ہے ۔اسپوتنک

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا