نوازالدین صدیقی ناظرین سے خفا ہیں

0
0

 

ممبئی،30اکتوبر(یواین آئی)مشہور اداکارہ نوازالدین صدیقی شائقین سے خفا ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ مسالحہ فلمیں دیکھنے والے شائقین سے انہیں کسی بھی طرح کی کوئی امیدنہیں ہے ۔ نوازالدین صدیقی نے کہا کہ شائقین فلمیں دیکھنے کی اپنی پسند کو بہتر نہیں کرنا چاہتے ۔ولگر اور فحش ہیومر دیکھنے کے عادی شائقین کو ان کی فلمیں پسند نہیں آرہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے سوچا تھا کہ میں اپنی طرح کی فلمیں کروں گا،لیکن جب ان فلموں کا حشر دیکھا تو یہ اچھی طرح سمجھ گیا کہ جو بازار میں چلتا ہے ،وہی کرنا چاہئے ،اتنا زیادہ گہرائی میں جانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔یہ بات الگ ہے کہ مجھ میں ایک عادت ضرورت ہے ،اپنی طرح کی فلموں میں کام کرنے کی۔ نوازالدین نے کہا ،مجھے شائقین سے بہت ساری شکایتیں ہیں،وہ کبھی سدھرنہیں سکتے ،میں ان سے کسی بھی طرح کی کوئی امید نہیں رکھتا،ان کے لئے ان کی طرح کی ہی فلمیں ہونی چاہئے ،جس میں 4سے 5گانے ہوں،کتنا بھی ولگر ہیومر ہو،ایک جذباتی سین ہو،جس میں انہیں کو رونا آجائے ،یہی دینا چاہئے شائقین کو۔لوگوں کو ایک ہی طرح کے رومانس کو دیکھنے کی عادت ہوگئی ہے ،انہیں فوٹوگرافی جیسی فلم دیکھنے کی عادت نہیں ہے ۔آج ٹک ٹاک کے زمانے میں لوگوں کے اندر اطمینان سے بیٹھ کر فلم دیکھنے کی عادت نہیں رہی۔میرا خیال ہے کہ ناظرین کبھی بھی نہیں سدھرسکتے ،اس معاملے میں بالی ووڈ بہت سمجھدار ہے ،شائقین کو وہی فلمیں دیتا ہے ،جو انہیں چاہئے ۔ نوازالدین ان دنوں اپنی ریلیز کے لئے تیار فلم ‘موتی چور چکنا چور’ کے پروموشن میں مصروف ہیں۔نواز کے علاوہ اس فلم میں اتھیا شیٹی اہم رول میں ہیں۔یہ فلم 15نومبر کو ریلیز ہوگی۔یواین آئی

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا