بیٹے اذہان کی سالگرہ،ثانیہ مرزا کا جذباتی پوسٹ

0
0

یواین آئی
حیدرآباد؍؍ہندوستانی ٹینس اسٹارثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے اذہان کی پہلی سالگرہ کے موقع پر ٹوئیٹر پر جذباتی پوسٹ کرتے ہوئے ان کو سالگرہ کی مبارکباد دی ہے ۔انہوں نے اس پوسٹ کے علاوہ اپنے بیٹے اذہان کی اپنی بہن انم مرزا کے ساتھ ویڈیو کو بھی پوسٹ کیاجس میں دکھایاگیا ہے کہ انم مرزا اپنے بھتیجے کے ساتھ لاڈ کر رہی ہیں۔ثانیہ نے اپنے بیٹے کی پیدائش کے فوری بعد لی گئی تصویر کو بھی پوسٹ کیا۔انہوں نے پوسٹ میں لکھا ہے [؟]ٹھیک ایک سال پہلے آپ اس دنیا میں آئے اور ہماری دنیا بن گئے ۔ پیدائش کے دن کی آپ کی مسکراہٹ ہر جگہ جہاں آپ جارہے ہیں مسکراہٹ بکھیر رہی ہے [؟]۔ٹینس اسٹار نے اپنے ایک اور ٹوئیٹ میں کہا[؟]میرے ننھے فرشتے کو سالگرہ کی مبارکباد۔میں دعاگو ہوں کہ اللہ تعالی ہر کام جو آپ کریں وہ آپ کو دے اور آپ کی خواہش کو پوری کرے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا