تنویر پونچھی
پونچھ؍؍ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ راہل یادو نے آج ڈسٹرکٹ لیول ریکروٹمنٹ کی ایک اہم میٹنگ آج ڈاک بنگلہ پونچھ میں لی اس میٹنگ کا انعقاد لیڈ بینک آفس جے کے بینک پونچھ کی طرف سے کیا گیا تھا جس میں لیڈ ڈسٹرکٹ منیجر اے کے گپتا ایل ڈی او آر بی آئی آشیش شرما کلسٹر ہیڈ جے کے بینک پرویز احمد ڈائریکٹر آر ایس ایس ٹی آئی سکھبیر سنگھ ڈی ڈی ایم نبارڈ کنو شرما چیف ہارٹیکلچر آفیسر راجندر کمار شرما کے علاوہ اور بھی کئی افسران نے شرکت کی میٹنگ میں بینکوں کے سی ڈی ریشو سے متعلق مکمل تفصیلی تبادلہ خیال ہوا اور مختلف سکیموں سے مستفید ہونے والے لوگوں کے بارے میں بھی تفصیلی بات چیت ہوئی اور بینکوں کی ڈسٹرکٹ کریڈیٹ پلان کے تحت کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے بینکوں کی بہتر کارکردگی پر اظہار اطمینان کیا اور کہا کہ انہوں نے بہترین کام کیا ہے جو قابل سراہنا ہے اس سلسلے میں دیگر کاموں و محکموں کی سکیموں سے متعلق تبادلہ خیال ہوا اور بہترین کارکردگی پیش کرنے والوں کی ستائش کی گئی جبکہ کاموں و سکیموں میں مزید بہتری کی بھی خواہش کا اظہار کیا۔