پونچھ اور ننگالی کے نومنتخب BDCچیر مین ساتھرہ بلاک کے چیئرمین سے ملاقی

0
0

عوامی مفاد کے لئے اپنی کاوشوں کو بروئے کار لانے کا کیا عزم
ریاض ملک

منڈی؍؍ گزشتہ 24 اکتوبر کو منعقد ہونے والے بلاک ڈولپمنٹ کونسل کے انتخابات ہر طرح سے توجہ کا مرکز رہے ہیں – اپوزیشن کے بائیکاٹ کے ہوتے ہوئے بھی ریاست میں بہت ہی اچھے طریق سے انتخابات اپنے اختتام کو پہنچے -پونچھ ۔ننگالی اور بلاک ساتھرہ کے نے انتخابات میں نئے چہرے عوام کے بیچ ابھر کر سامنے آئے ہیں ۔ اس حوالے سے بلاک ننگالی کے بلاک ترقیاتی کونسل چیئرمین چودھری نذیر حسین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس ضلع پونچھ کے تمام بلاکوں میں جتنے بھی نومنتخب ارکان ابھر کر سامنے آئے ہیں- وہ زمینی سطح پر عوامی مسائیل کو سمجھتے ہیں۔ انہیں ہر ممکن حل کرنے میں اپنی کاوشیں بروئے کارلاکر زمینی سطح پر غریبوں کے کام کروائیں گے- انہوں نے ریاست بھر میں انتخابات خوش اسلوبی سے اختتام ہونے پر ریاستی اور ضلع انتظامیہ کو مبارک باد دیتے ہوئے ان کا شکریہ اداکیاہے۔ بلاک پونچھ کے بی ڈی سی چیئر مین جمیل احمد کوہلی نے تمام سرپنچوں سرپنچوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ عوامی خدمت اور غریبوں کے مسائیل کا حل میرا مقصد اصلی ہے۔ ان کے علاوہ بلاک ساتھرہ کے بلاک ترقیاتی کونسل کے چیئرمین فریدہ بھی نے بھی تمام سرپنچوں اور مردوخواتین پنچوں کا شکراداکرتے ہوئے کہا کہ یہ اچھاموقع ہے کہ میں اپنے علاقہ کے تمام تر مسائل کو انتظامیہ کے ساتھ اجاگر کرسکوں تاکہ علاقہ میں سڑکیں بجلی پانی صحت آنگن واڑی جیسے سنگین مسائیل کو حل کیا جاسکے۔ ایک خاتون چیئر مین ہونے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت زمینی سطح پر بہت سارے ایسے مسائیل ہیں جن تک میری رسائی نہیں ہوسکتی لیکن میں اپنے سرپنچوں پنچوں اور عوام کی مدد سے ودیگر بی ڈی سی چیر مینوں کی مدد سے ہر ممکن کوشش کروں گی کے ہر ایک مشکل کا حل نکالاجائے اور اپنے بلاک کو چار چاند لگائے جاسکیں ۔ بی جے پی میں شمولیت کے حوالے سے کہاکہ میں بی جے پی میں ہوئی نہ ہوئی وہ الگ بات ہے ۔ کسی پارٹی میں جانے یانہ جانے کا فیصلہ میں اکیلی نہیں کرپائوں گی -تمام سرپنچوں پنچوں کے ساتھ مشاورت سے ہی کسی سیاسی پارٹی کا دامن تھامنے کے بارے میں سوچوں گی یاالگ رہونگی یابی جے پی میں جائوںگی – البتہ جن سیاسی وسماجی شخصیات نے میرا تعاون کیا میں ان کی مشکور ہوں -اس موقع پر چودھری اسد نعمانی نے تمام بلاک ڈولپمنٹ کونسل چیرمینوں کو مبارک باد دیتے ہوئے حلف برداری کے بعد اپنی ذمہ داریوں کو عوامی امنگوں کے مطابق بروئے کار لانے پر زوردیاہے- انہوں نے ریاستی انتظامیہ کے اس اقدام کی سراہنا کرتے ہوئے کہاکہ جس طرح پنچائیتوں کو بااختیار بنایاجارہاہے- یہ ایک اچھاقدم ہے- جس سے ہر بلاک پنچائیت اور وارڈ کے لوگوں مفاد حاصل ہوگا- اور ان کے مسائیل اپنے نمائیندوں کے ذریعہ حل ہونگے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا