لازوال ڈیسک
گاندربل؍؍ترقیاتی کمشنر گاندربل حشمت علی خان نے کہا ہے کہ ضلع انتظامیہ عوامی معاملات کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور اس مقصد کے لئے ضلع اور سیکٹورل افسران کو لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لئے عوامی رسائی کی خاظر ہفتہ وار بنیادوں پر پروگراموں کا انعقاد کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔اُنہوں نے ان باتوں کا اِظہار کو لن کنگن میں منعقدہ ایک عوامی دربار کے دوران کیا۔تاکہ لوگوں کی دہلیز پر ہی حل کئے جاسکیں۔اس موقعہ پر اے ڈی ڈی سی شفقت اقبال ، اے ڈی سی فاروق احمد بابا اور ایس ڈی ایم کنگن کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔عوامی دربار کے دوران لوگوں نے سڑک رابطوں ، پانی کی سپلائی ، بجلی ڈھانچے او رعوامی اہمیت والے دیگر معاملات اُٹھائے ۔ ترقیاتی کمشنر نے متعلقہ افسران کو عوامی شکایات کا فوری ازالہ کرنے کی ہدایت دی ۔ اُنہوں نے افسران کو قریبی تال میل کے ساتھ کام کرنے پر بھی زور دیا تاکہ عوام کو درپیش مسائل کا فوری حل یقینی بن سکے۔بعد میں ترقیاتی کمشنر نے اے ڈی ڈی سی اور اے ڈی سی کے ہمراہ کئی امتحانی مراکز کا معائینہ کیا جہاں بارہویں جماعت کے امتحانات لئے جارہے ہیں جس دوران انہوں نے مراکز کے سربراہان کے ساتھ بھی بات کی او رانتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔