لازوال ڈیسک
سر ی نگر؍؍پرنسپل سیکرٹر ی پشو و بھیڑ پالن ، ماہی پروری و ٹرانسپور ٹ ڈاکٹراصغر حسن سامون نے آج نار کورہ بڈگام میں بطخ فارم قائم کرنے کی مجوزہ جگہ کا معائینہ کیا۔ اِن کے ہمراہ مختلف محکوں کے افسروں کی ایک ٹیم بھی تھی۔اِس موقعہ پر ڈاکٹر سامون نے کہا کہ نارکورہ میں ایک بطخ فارم قائم کیا جائے گا تاکہ مقامی سطح پر روزگار کے وسائل قائم کئے جاسکیں۔ اُنہوں نے تحصیلدار بڈگام اور اے ڈی فشریز کو ہدایت دی کہ وہ جگہ کی نشاندہی کریں ۔اُنہوں نے متعلقہ حکام کے ساتھ بی کے پورہ میں پولٹری ایسٹیٹ قائم کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔ دورے کے دوران مویشی پالنے والے کئی وفود کے ساتھ بھی بات کی اور ان میں ادویات تقسیم کیں۔ اُنہوں نے چیف اینمل ہسبنڈری آفیسر پر زور دیا کہ وہ مصنوعی تخم ریزی کے عمل میں تیزی لائیں تاکہ ضلع میں مویشیوں کی پیداور میں اضافہ کیا جاسکے۔پرنسپل سیکرٹری کو بتایا گیا کہ ضلع میں دودھ کی یومیہ پیداور 6لاکھ لیٹر پہنچ گئی ہے اور اس میں مزید اضافہ کرنے کے لئے کوششیں جاری ہے۔ڈاکٹر سامون نے کہا کہ بیداری کے زیادہ سے زیادہ کیمپ منعقد کئے جانے چاہئیں تاکہ بے روزگار نوجوانوں کے لئے روزگار کے وسائل پیدا کئے جاسکیں۔بعد میں اُنہوں نے ضلع میں قائم کئے گئے کئی پولٹری یونٹوں کا بھی معائینہ کیا۔