ڈگری کالج کیلئے ایڈیشنل اکیڈیمک بلاک کا اِفتتاح کیا
لازوال ڈیسک
بڈگام؍؍سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن طلعت پرویز روہیلہ نے ضلع بڈگام کا دورہ کر کے ڈگری کالج کے لئے ایڈیشنل اکیڈیمک بلاک کا افتتاح کیا ۔ اُن کے ہمراہ ترقیاتی کمشنر بڈگام طارق حسین گنائی ، ڈائریکٹر کالجز محمد یاسین شاہ ، پرنسپل ڈگری کالج ،جی ایم جے اینڈ کے سیکاپ پروجیکٹ وِنگ اور ڈی آئی او کے علاوہ دیگر افسران بھی تھے۔نئے اکیڈیمک بلاک کے تعمیر کا کام 423.76لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے۔اس موقعہ پر طلعت پرویز نے کہا کہ نئے اکیڈیمک بلاک تعمیر سے ضلع میں معیاری تعلیم کے حصول کے لئے کافی سود مند ثابت ہوسکتا ہے۔اُنہوں نے پرنسپل ڈگری کالج کو کالج میں بلاخلل انٹر نیٹ خدمات کی دستیابی کے لئے لیز لائن قائم کرنے کی ہدایت دی۔اس دوران ترقیاتی کمشنر بڈگام نے یقین دہانی کرائی کی ڈگری کالج کے پاس سپورٹس گرائونڈ کو طلباء کے لئے کھیل اور ثقافتی سرگرمیوں کے لئے استعمال میں لایا جائے گا۔سیکرٹری ایجوکیشن نے ڈگری کالج بڈگا م میں حاضری اور دیگر امور کا بھی جائز ہ لیا۔