جموں و کشمیر بینک کی جانب سے بارہمولہ میں ڈسٹرکٹ لیول جائزہ میٹنگ کا انعقاد

0
0

لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍جموں وکشمیر بینک کی جانب سے کل ڈاک بنگلہ بارہمولہ میں ضلع سطحی جائزہ میٹنگ کا انعقاد ڈپٹی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر غلام نبی ایتو کی قیادت میں کیا گیا جس میں مختلف سرکاری اسکیموں کے تحت ضلع میں موجود مختلف بینکوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ لیڈ ڈسٹرکٹ منیجر بارہمولہ شمیم احمد حاجی نے 30ستمبر 2019تک ضلع میں موجود بینکوں کی کارکردگی کا جائزہ پیش کرتے ہوئے یہ جانکاری دی کہ ضلع میں بینکوں نے رواں مالی برس کے پہلے شش ماہی کے دوران مجموعی طور 1142کروڑ روپے کے قرضے واگزار کئے ہیں جو کہ سالانہ ٹارگیٹ کا 34.41فی صد ہے جن میں زرعی سیکٹر میں 511.91کروڑ روپے بطور قرضے دئے گئے ہیں۔ اوسط و چھوٹے کاروباری زمرے میں 121.17کروڑ روپے جبکہ سروس اور غیر ترجیحی سیکٹر میں بالترتیب88.15 کروڑ روپے اور 420.80کروڑ روپے کے قرضے دئے گئے ہیں۔لیڈ ڈسٹرکٹ منیجر نے کہا کہ ضلع میں 2788.75کروڑ روپے قرضے ترجیحی سیکٹر میں ہیں جو کہ مجموعی قرضوں کا 64.71فی صد ہے اورضلع کا کریڈٹ ڈپازٹ تناسب ستمبر 2019تک 83 فیصد سے زائد ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ کریڈٹ پلان کے تحت ضلع میں 36,687 افراد مستفید ہو چکے ہیں۔ ڈسٹرکٹ لیول کمیٹی کے چیئرمین نے بینکوں اور منسلک سرکاری محکموں کے درمیان تال میل پر زور دیکر کہا کہ گورنمنٹ سپانسرڈ اسکیموں کی بر وقت عمل آوری کیلئے وہ سنجیدہ رہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دیہات اور بلاک سطحوں پر جانکاری پروگراموں کی ضرورت ہے تاکہ بے روزگار نوجوان روزگار پیدا کرنے والی اسکیموں سے آشنا رہیں۔ میٹنگ میں آر بی آئی کے نمائندے کے علاوہ، NABARD، مختلف بینکوں، سرکاری محکموں اور دیگر ترقیاتی ایجنسیوں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا