ملکوں کے داخلی معاملات میں مداخلت ناقابل قبول: ہند۔ سعودی مشترکہ اعلامیہ

0
0

(یو این آئی) وزیر اعظم مودی کے دو روزہ سعودی دورے کے اختتام پر جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کسی بھی ملک کے داخلی معاملات میں مداخلت کی تمام شکلوں کی مسترد کرنے کے اپنے عہد کا اعادہ کرتے ہیں دفعہ 370کے تحت جموں و کشمیر کو حاصل خصوصی آئینی حیثیت کو ختم کئے جانے کے بعد سے پاکستان کی طرف سے اس معاملے کو اچھالنے کی مسلسل کوششوں کے پس منظر میں مذکورہ مشترکہ بیان اہمیت کا حامل ہےہندوستان بار بار اپنے اس موقف کا اعادہ کرتا رہا ہے کہ کشمیر اس کا اٹوٹ حصہ ہے اور دفعہ 370کو ختم کرنا اس کا داخلی معاملہ ہے کیوں کہ آئین میں یہ ایک عارضی التزام تھا اور ہندوستان نے اپنے اختیارات کے تحت ہی مذکورہ قدم اٹھایا ہےہندوستان یہ بھی واضح کرچکا ہے کہ دفعہ 370کو ختم کرنے کا لائن آف کنٹرول سے کوئی تعلق نہیں ہے اور وہ شملہ معاہدہ اور لاہور اعلامیہ کی بنیاد پر تمام معاملات پر کسی تیسرے فریق کی ثالثی کے بغیر باہمی طورپر بات چیت کرنے کے لئے تیار ہےیہاں ذرائع نے بتایا کہ یہ بات قابل ذکر ہے کہ سعودی شاہ سلمان بن عبداللہ کے ساتھ مسٹر مودی کی میٹنگ میں کشمیر کا کوئی ذکر نہیں ہوا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا