یواین آئی
چنئی؍؍ دو بار کے چمپئن چینین ایف سی اور ممبئی سٹی ایف سی کے درمیان اتوار کو دیوالی کے پٹاخے کے دھماکوں کے درمیان یہاں جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں کھیلا گیا ہیرو انڈین سپر لیگ (آئی ایس ایل ) کے چھٹے سیزن کا مقابلہ بغیر گول برابری پر ختم ہوا۔ اس میچ سے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹس ملا۔ چنئی کو اپنے پہلے میچ میں ایف سی گوا کے ہاتھوں 0-3 سے شکست ملی تھی جبکہ ممبئی نے اپنے پہلے میچ میں کیرالا بلاسٹرز کو 1-0 سے شکست دی تھی۔ ابھی ممبئی کے اکاؤنٹ میں چار اور چنئی کے اکاؤنٹ میں 1 پوائنٹ ہے ۔ ان دونوں ٹیموں کے درمیان آئی ایس ایل کا یہ 11 واں میچ تھا۔ چنئی نے پانچ بار کامیابی حاصل کی ہے جبکہ چار بار ممبئی جیتا ہے ۔ دو مقابلے برابری پر چھوٹے ہیں۔ دوسرے درجے کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا یہ میچ ایکشن سے بھرپور رہا ۔ یہ الگ بات ہے کہ اس میچ میں کوئی گول نہیں ہوا۔ اس میچ کو گنوائے گئے موقعوں کا ہاف کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا۔