نئی دہلی؍؍ ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے سامنے آئندہ ہندستان کے دورے میں کولکتہ ٹیسٹ ڈے نائٹ شکل میں کھیلنے کی تجویز پیش کی ہے ، اگرچہ بي سي بي کی جانب سے اس پر ابھی کسی قسم کا جواب نہیں آیا ہے ۔ بي سي بي کے کرکٹ آپریشنز چیف اکرم خان نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ بی سی سی آئی نے ہمارے سامنے دن رات ٹیسٹ کھیلنے کی تجویز پیش کی ہے اور ہم اس کے بارے میں غور کرنے کے بعد ان کو جواب دیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں دو تین دن پہلے ہی خط ملا تھا اور ہم اس کے بارے میں سوچنے کے بعد ہی کوئی فیصلہ لیں گے ۔ ہم اپنے فیصلے کے بارے میں انہیں ایک یا دو دن میں جواب دیں گے ۔ اگر بنگلہ دیشی ٹیم اپنی رضامندی ظاہر کر دیتی ہے تو یہ ہندستان کی میزبانی میں پہلا دن رات ٹیسٹ ہو گا ۔ ہندستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 14 نومبر کو اندور میں جبکہ دوسرا میچ 22 نومبر کو کولکتہ کے ایڈن گارڈن میدان پر منعقد ہونا ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ بی سی سی آئی کے نئے صدر سوربھ گنگولی نے حال ہی میں گلابی گیند سے ٹیسٹ کھیلے جانے کی پیروی کی تھی اور کہا تھا کہ ہندستانی کپتان وراٹ کوھلي سے بھی انہوں نے اس بارے میں بات کی جنہوں نے اس فارمیٹ پر اپنی منظوری دی ہے ۔ ٹیسٹ کو مقبول بنانے کا مقصد بین الاقوامی کرکٹ کونسل گزشتہ طویل عرصے سے گلابی گیند سے ٹیسٹ کھیلنے کی پیروی کر رہی ہے ، لیکن اب تک ہندستان نے ہی اس پر اپنی رائے نہیں ظاہر کی ہے ۔ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان نومبر 2015 میں ایڈیلیڈ اوول میں پہلا ڈے نائٹ ٹیسٹ کھیلا گیا تھا۔ ہندستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹیسٹ سیریز سے قبل تین ٹوئنٹی 20 میچوں کی سیریز بھی کھیلی جانی ہے جس کی شروعات تین نومبر سے ہوگی۔