ون سٹاپ سینٹرراجوری کی طرف سے سوچھتا ہی سیوا کے تحت شجرکاری مہم آغاز

0
0

عمرارشدملک

راجوری:ملک بھر میں سوچھتا ہی سیوا کے تحت صفائی ابھیان کو چلایا جارہا ہے تاکہ ملک بھر میں گرین انڈیا اور کلین انڈیا بن سکے اور وہیں اس موقع پر ون سٹاپ سینٹر راجوری میں بھی اس پروگرام کے تحت دفتر احاطے میں شجرکاری مہم کا اہتمام کیا ۔ اس پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر ایڈیشنل ڈی سی راجوری شیر سنگھ خاص طور پر موجود تھے جنہوں نے پودے لگانے کی مہم کا آغاز کیا جبکہ نوڈل آفیسر ون سٹاپ سینٹر راجوری(ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ) بلال میر،ایڈمنسٹریٹرون سٹاپ سینٹر راجوری نیتو شرما، ضلع خواتین بہود آفیسرمہیلا شکتی کیندر راجوری آنعم مرزا، میونسپل کونسلر رابیہ قریشی ،سرپنچ دھنور آفتاب مجید، آنگن واڑی راجوری ورکران ہیلپران اورنگران اور ون سٹاپ سینٹر و مہیلا شکتی کیندر راجوری کے عملے نے بھی شجرکاری مہم میں حصہ لیا ۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈی سی راجوری شیر سنگھ نے کہا کہ شجرکاری مہم کو ہمیشہ جاری رکھنا چاہیے کیونکہ آج ہمارے آس پاس پیڑ پودے کم ہونے کی وجہ سے مختلف قسم کی پریشانیاں اور مشکلات پیدا ہورہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آج پانی کی سخت کمی ہے اور درجنوں بیماریاں جنم لے رہی ہیں کیونکہ ہم قدرتی ماحول کے تحفظ میں ناکام ہوچکے ہیں اس لئے اب ہمیں ماحول کے تحفظ کے لئے پودے لگانے ہونگے اور ان کی حفاظت بھی کرنی ہے ۔ انہوں نے پلاسٹک کے استعمال کو بند کرنے اور آس پاس کے ماحول کو صاف رکھنے کی اپیل بھی کی اور پیڑ پودے کی اہمیت پر بھی بات کی ۔تقریب کے دوران ایڈمنسٹریٹر ون سٹاپ سینٹر راجوری نیتو شرما نے کہا کہ ون سٹاپ سینٹر راجوری میں شجرکاری مہم گزشتہ دنوں میں منعقد ہوئی سرگرمیوں کا ایک حصہ ہے جو آئندہ بھی جاری رہے گی ۔انہوں نے کہا کہ پیڑ پودے ہماری زندگی کا ایک ہم حصہ ہے لیکن ہم لوگوں نے پیڑ پودے کی اہمیت کو ہی ختم کردیا جس وجہ سے آج ہمیں مختلف پریشانیوں سے گزرنا پڑ رہا ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا