کشمیر میں 65ہزار اور جموں زونز میں 24ہزار طلباء نے دسویں جماعت کے امتحان میں شرکت کی

0
0

لازوال ڈیسک
سر ی نگر؍؍جموں اینڈ کشمیر بورڈ آف سکول ایجوکیشن کے مطابق کشمیر ڈویژن میں 65000 اور جموں کے وِنٹر زونز میں 24000 طلباء نے آج دسویں جماعت کے اِمتحان میں شرکت کی۔اِمتحانات کے اِنعقاد کے لئے بالترتیب 615اور 296 مراکز کا قیام عمل میں لایا گیا جبکہ جسمانی طور خاص افراد کے لئے بھی بورڈ آف سکول ایجوکیشن کیمپس بمنہ میں خصوصی امتحانی مرکز کا قیام عمل میں لایا گیا۔اس طرح ان اِمتحانات میں 99 فیصد طلباء نے شرکت کی ۔ اِمتحانی عمل پُرامن اور شفافیت کے ساتھ منعقد کیا گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا