ڈاکٹر سامون نے کولگام میں بُل مدر و ڈیری فارم کا معائینہ کیا

0
0

ترال میں پولٹری ایسٹیٹ کا بھی کیا دورہ
لازوال ڈیسک
کولگام؍؍پرنسپل سیکرٹری پشو و بھیڑ پالن اور ماہی پروری و ٹرانسپورٹ ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے آج کولگام کا دورہ کر کے بُل مدر و ڈیری فارم کا معائینہ کیا ۔اس موقعہ پر متعلقہ افسران نے پرنسپل سیکرٹری کو بتایا کہ اس اہم پروجیکٹ پر ایک سو کروڑ روپے کی لاگت آرہی ہے جوکہ مرحلہ وار طریقے پر پایۂ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔اِس پروجیکٹ کی عمل آوری سے لائیو سٹاک میں ایچ ایف او رجرسی گائیوں کا اضافہ یقینی بن سکتا ہے۔اِس موقعہ پرڈاکٹر سامون نے کہا کہ ہائی ییلڈنگ گائیوں سے کولگام میں دودھ کی پیداوار میں انقلاب پید ا ہوسکتا ہے ۔اس دوران انہوں نے کسانوں میں ویٹ میڈیسن کٹس بھی تقسیم کیں۔بعد میں انہوں نے چانسر کولگام ہیچری اور ٹراوٹ فارم کا بھی دورہ کیا او ریہاں دستیاب سہولیات کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔اس سے قبل ڈاکٹر سامون نے ترال میں پولٹری ایسٹیٹ کا بھی دورہ کیا اور افسران پر لازمی ڈھانچے اور بہتر سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ڈاکٹر سامون کے ہمراہ ڈی سی کولگام شوکت اعجاز بٹ ، ڈائریکٹر اینمل ہسبنڈری پورنیما متل ، اے ڈی سی ترال شبیر احمد رینہ اور ڈائریکٹر فشریز آر این پنڈتا کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران بھی تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا