وفد کے ارکان ’’اسلامو فوبیا‘‘کا شکار ہیں اور وہ ’’نازی محبت کرنے والے‘‘ہیں:ـاویسی
لازوال ڈیسک
نئی دہلی؍؍آل انڈیامجلس اتحاد المسلمین رہنما اسدالدین اویسی نے منگل کے روز ایک یورپی یونین کے وفد کے کشمیر جانے کے لئے بی جے پی کی زیرقیادت مرکزی حکومت پر شدید تنقید کی اور کہا کہ وفد کے ارکان ’’اسلامو فوبیا‘‘کا شکار ہیں اور وہ ’’نازی محبت کرنے والے‘‘ہیں۔ایم پیز کا تصوراتی انتخاب ، جو کسی بیماری سے دوچار ہیں – اسلامو فوبیا (نازیوں سے محبت کرنے والے) مسلم اکثریتی وادی میں جا رہے ہیں ، یقین ہے کہ لوگ ان کا خیرمقدم ‘وار پیٹھ خوش پیٹھ’ کے ذریعے کریں گے۔” انہوں نے میڈیا رپورٹ پر دوبارہ ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ غیروں پہ کرم اپنوں پہ سِتم‘‘!