انڈر -23 ورلڈ کشتی میں مضبوط چیلنج رکھے گا ہندستان

0
0

یواین آئی
نئی دہلی؍؍ جونیئر ایشیائی چمپئن شرون کی قیادت میں ہندستان کی 30 رکنی ٹیم پیر سے ہنگری کے بڈاپیسٹ میں شروع ہو رہی انڈر -23 ورلڈ کشتی چمپئن شپ میں مضبوط چیلنج رکھے گی۔ہندستانی ٹیم اس مقابلے میں حصہ لینے کے لئے کل رات روانہ ہو گئی تھی۔ یہ مقابلہ تین نومبر تک جاری رہے گا۔ ہندستان پچھلے ورژن کے اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کی کوشش کرے گا جہاں روی کمار دہیا نے 57 کلوگرام کلاس میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔ مقابلہ کے پہلے دن نوین (57)، شرون (65)، نوین (70)، ویردیو گلیا (79)، آکاش انتل (97) ایکشن میں نظر آئیں گے ۔ فری اسٹائل پہلوان شرون کے علاوہ ہندستان کو گریکو رومن پہلوان ساجن بھنوال سے امیدیں رہیں گی جن کے پاس 77 کلو میں عالمی جونیئر چمپئن شپ سے تین تمغے ہیں اور وہ انڈر -23 چمپئن شپ میں اپنا پہلا تمغہ جیتنے کی کوشش کریں گے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا