مولانا منظور القادری کی والدہ کا انتقال

0
0

مختلف مذہبی ،سماج وصحافتی حلقوں کا اظہار تعزیت
اعجاز الحق بخاری

پونچھ // مشہور عالم دین مولانا منظور حسین قادری کی والدہ کا انتقال آج صبح ہوگیا اس سلسلے ضلع پونچھ کے تمام علماء نے انکی والدہ کے جنازے میں شرکت کی اور انکے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا مولانا مفتی سید بشارت حسین رضوی برکاتی ،مفتی فاروق حسین مصباحی ،مولانا مفتی اسلم رضا مصباحی مولانا عبد المجید قادری نے جنازے میں شرکت کی اور موصوف کے دکھ میں شریک ہوئے اور تعزیت کا اظہار کیا ۔ علماء کی نمائندہ تنظیم تنظیم المدارس صوفی جموں و کشمیر کے ریاستی صدر مولانا مفتی محمد اسلم رضا مصباحی نے بتایا کہ مرحومہ 85سال کی عمر میں طویل علالت کے بعد انتقال فرماگء مرحومہ صوم الصلاہ کی پابند اور نیک سیرت تھیں یہی وجہ اتنی کثیر تعداد میں علماء نے شرکت کی جنازے کی نماز مولانا مفتی سید بشارت حسین رضوی برکاتی نے ادا کرواء جبکہ خصوصی واعظ مولانا مفتی فاروق مصباحی مرکزی خطیب پونچھ نے کیا اور موت کی ہولناکی اور آخرت کی یاد کے متعلق شرکاء جنازہ کو تلقین فرمائی مرحومہ پرنم آنکھوں کے ساتھ اباہی گاؤں سنء میں سپرد خاک کی گئیں یاد رہے مولانامنظور حسین سائیں بابا میراں بخش دربار پر قائم ادارے کے پرنسپل ہیں اور پائے ہے صحافی بھی ہیں۔اِدارہ لازوال کے جملہ ارکان نے مولاناکیساتھ گہری ہمددردی کااِظہارکرتے ہوئے مرحومہ کوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاکرنے کیلئے بارگاہِ الٰہی میں دعاکی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا