’صرف نیشنل کانفرنس ہی چیلنجوں کو پورا کر سکتی ہے‘

0
0

پارٹی نے آپسی بھائی چارے اور ایکتا کے فلسفے کے ساتھ کبھی سمجھوتہ نہیں کیا :سلاتھیہ
لازوال ڈیسک
جموںجموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر و سابق وزیر سرجیت سنگھ سلاتھیہ نے وجے پور کے راجندر پورا بگونا میں پارٹی کارکنان سے اظہار خیال کیا اور اس موقع پر انہوں نے نیشنل کانفرنس کو یکجہ کرنے والی طاقت قرار دیتے ہوئے کہا کہ نیشنل کانفرنس تمام چیلنجوں کو پورا کر سکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے آپسی بھائی چارے اور ایکتا کے فلسفے کے ساتھ کبھی سمجھوتہ نہیں کیا ۔سلاتھیہ نے اس دوران مخلوط حکومت کی غریب مخالف پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ریاست کو ایک بحران میں دھکیل دیا ہے ۔اس موقع پر کانگریس کے کئی کارکنان نے نیشنل کانفرنس کی پالیسیوں اور پروگراموں پر یقین کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کا دامن تھاما ۔نئے شرکاءکا پارٹی میں خیر مقدم کرتے ہوئے سلاتھیہ نے کہا کہ نئے شرکاءشیر کشمیر کے مشن کا حصہ بنے گے اور ان کی شمولیت سے پارٹی میں مضبوطی کی امید جتائی۔واضح رہے کانگریس کے سابق سرپنچ برجپال سنگھ، ورندر سنگھ،شالو جموال، ساحل جموال، امن جموال، راجیش گمدرال، دوندر کمار، دیس راج، گرداس رام، منوہر لال، وید پرکاش سنگھ ،لمبر سمبریا، پون کمار، ونود سمبریا، سبھاش کمار، کرشن چند، رتن لال، روپ لال، بود راج، ترسیم سنگھ و دیگران نے نیشنل کانفرنس کا دامن تھاما۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا