پردیپ شرما کا دعویٰ غلط، چوہدری غنی،مقصود چوہدری کی مشکور و ممنون رہو گی:فریدہ بی
نمائندہ لازوال
پونچھ؍؍ضلع پونچھ کے بلاک ساتھرہ سے نومنتخبہ بلاک ڈولپمنٹ کونسل چیئرپرسن فریدہ بی نے بی جے پی میں شمولیت کی تردید کی ہے۔ یہاں جاری ایک پریس بیان میں فریدہ بی نے کہا ہے کہ ’’بی جے پی لیڈر اورسابقہ ایم ایل سی پردیپ شرما اْن کی رہائش گاہ پر مبارک بادی دینے کی غرض سے خود ہی آئے، مہمان سمجھ کر ان کی عزت کی لیکن انہوں نے دھوکہ سے فوٹو کھینچ کر اخبارات میں یہ بیان دیاکہ میں (فریدہ بی)نے بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے جوکہ جھوٹ کا پلندہ اوربعید از حقیقت ہے‘‘۔موصوفہ نے بیان میں پردیپ شرما کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ’’اپنے حقیر سیاسی مفادات کی خاطر پردیپ شرما لوگوں کا غلط استعمال کر رہے ہیں، وہی چال انہوں نے میری رہائش گاہ پر آکر میرے ساتھ کھیلنے کی بھی کوشش کی ، جس کی جتنی مذمت کی جائے ، وہ کم ہے، اگراپنے قول وفعل سے عوامی حمایت حاصل کرنے میں ناکام رہے تو بے اصولی سیاست کر کے کسی کی شبہہ کو خراب نہ کریں‘‘۔ بی ڈی سی چیئرپرسن فاطمہ بی نے کہاکہ اِس مقام تک پہنچانے میں چوہدری عبدالغنی، چوہدری مقصود کا اہم رول رہا ہے اور وہ مستقبل میں کسی بھی سیاسی جماعت کے ساتھ جڑنے سے پہلے اِن لیڈران اور بلاک کے تمام پنچوں وسرپنچوں سے صلاح ومشورہ کر کے فیصلہ لیں گے، تا دم تحریروہ کسی بھی سیاسی جماعت سے نہ جڑی ہیں، انہوں نے آزاد امیدوار الیکشن لڑا ہے۔ انہوں نے بی ڈی سی چیرپرسن کے طور کامیابی میں حمایت کرنے کے لئے چوہدری عبدالغنی، چوہدری مسعود اور چوہدری ریاض بشیر اور بلاک کے سبھی سرپنچوں وپنچوں کا طے دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔ فریدہ بی نے بھاجپا لیڈر پردیپ شرما کو نصیحت کی ہے کہ وہ اس طرح کی گندی سیاسی چالوں سے باز رہیں، اِس طرح وہ عوام کو گمراہ کر کے اپنی سیاسی ساکھ نہیں بچاسکتے جوکہ بالکل کھوکھلی ہے۔چوہدری عبدل غنی اور مقصود چوہدری جو بھی کہے گے۔ ہے وہ ہی فیصلہ لینگی۔