اننت ناگ میں عید میلاد النّبی ﷺ کی تقریبات کیلئے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا

0
0

لازوال ڈیسک
اننت ناگ؍؍ترقیاتی کمشنر اننت ناگ خالد جہانگیر نے آج افسروں کی ایک میٹنگ کی صدارت کے دوران ضلع میں عید میلاد النّبی ﷺ کی تقریبات کے لئے تیاریوں کا جائزہ لیا۔میٹنگ کے دوران لازمی اشیاء بشمول چاول ، آٹا، رسوئی گیس ، تیل خاکی ، گوشت ، پولٹری او رٹرانسپورٹ سہولیات کی دستیابی کے لئے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ زیارت گاہوں ، مساجد کی گرد و نواح کے علاوہ عوامی مقاما ت پر صفائی ستھرائی کی طرف ٹھوس توجہ مبذول کرنے کی ہدایت دی۔میٹنگ کے دوران بجلی اور پانی کی بلا خلل سپلائی کو یقینی بنانے کے لئے افسران کو تلقین کی گئی ۔ترقیاتی کمشنر نے کھرم ، کعبہ مرگ ،عشمقام ، سیر ہمدان اور خانقاہِ فیض ڈورومیں تقریبات کے احسن انعقاد کے لئے تمام لازمی اقدامات کو حتمی شکل دینے کی ہدایت دی گئی۔ترقیاتی کمشنر نے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ سرکار کی طرف سے مقررہ نرخوں پر لازمی اشیاء کی دستیابی کو یقینی بنائیں ۔اُنہوں نے اس مقصد کے لئے خصوصی مارکیٹ چیکنگ کی بھی ہدایت دی تاکہ ناجائزہ منافع خوری ، ذخیرہ اندازی پر قابو پایا جاسکے ۔اِس دوران چیف میڈیکل آفیسر کو ایمبولنس گاڑیوں اور لازمی ادویات کے علاوہ دیگر طبی خدمات کی دستیابی کے لئے مناسب اقدامات کرنے پر زو ردیا گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا