ضلع انتظامی کپواڑہ نے جی ڈی سی آڈٹیوریم میں متعدد فلمیں سکرین کیں

0
0

لازوال ڈیسک
کپواڑہ؍؍ضلع اِنتظامیہ کپواڑہ نے آج گورنمنٹ ڈگری کالج کے آڈیٹوریم میں کئی فلمیں سکرین کیں۔ ڈی سی کپواڑہ انشل گرگ نے بچوں ، کھیل کود ، ثقافت اور دیگرشعبوں پر بنائی گئی دستاویزی فلمیں دکھانے کے ایک ہفتہ طویل پروگرام کا افتتاح کیا ۔ یہ فلمیں لوگوں کو مفت دکھائی جائیں گی۔اِس موقعہ پر اے ڈی سی کے علاوہ کئی دیگر اَفسران بھی موجود تھے۔اِس موقعہ پر ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ اس قدم سے ضلع کے نوجوانوں کے لئے بیداری اور تفریح کا سامان دستیاب ہوگااور انہیں تعلیم اور دیگر شعبوں میں دستاویزی فلمیں دستیاب ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ آر ڈی ڈی محکمہ کی سکیموں سے متعلق فلمیں دکھائی جارہی ہیں اور عام لوگوں سے فلموں کے بارے میں فیڈ بیک حاصل کیا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا