اصغر سامون نے ٹینگہ پورہ میں کتوں کی سیٹالائزیشن سینٹر کا اِفتتاح کیا

0
0

دو برسوں کے دوران 48ہزار کتوں کی نسبندی کی جائے گی
لازوال ڈیسک
سری نگر؍؍پرنسپل سیکرٹری پشو و بھیڑ پالن ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے آج سالانہ کنٹرو ل برتھ پروگرام کے تحت کیٹل پانڈ ٹینگہ پورہ میں ایک سینٹر کا اِفتتاح کیا۔ اِس سینٹر میں 60سے 70کتوں کی نسبندی کرنے کی گنجائش ہوگی اور اگلے دو برسوں کے دوران 48000 کتوں کو اس پروگرام کے دائرے میں لایا جائے گا۔اس سے پہلے گائو کدل میں 10کتوں جبکہ شہامہ کے سینٹر میں 10سے 15کتوں کی نسبندی ہوا کرتی تھی ۔ اِس موقعہ پر بتایا گیا کہ مذکورہ سینٹر کی بدولت کتوں کی تعداد میں کافی حد تک کمی آئے گی اور کتوں کے کاٹنے کے واقعات بھی کم ہوجائیں گے۔ڈاکٹر سامون نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ نسبندی کئے گئے کتوں کی ٹیگنگ کر یں اور ان کا پوسٹ آپریٹیو کیئریر کریں۔ اِس سے پہلے سری نگر شہر کے دورے کے دوران ڈاکٹر سامون نے ڈائریکٹر اینمل ہسبنڈری کی موجود گی میں 25میتری اُمید واروں کو پنجاب کے لئے روانہ کیا ۔ اُمید واروں کا تعلق کشمیر کے مختلف علاقوں سے ہے اور اس اقدام کی بدولت دس سے پچیس لاکھ مویشیوں کے لئے مصنوعی تخم ریزی کی سہولیات دستیاب ہوں گی۔ ان میتریوں کو فسٹ ایڈ کے بارے میں جانکاری دی جائے گی۔ ڈاکٹر سامون نے اتھواجن سری نگر میں 17کروڑ 27لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کئے گئے سینٹرل ویٹرنری ہسپتال کا بھی اِفتتاح کیا۔ ا س سے قبل انہوں نے گائوکدل میں سینٹر ل ونٹرنری ہسپتال کے او پی ڈی بلاک کا بھی افتتاح کیا۔ انہوں نے وہاں دستیاب سہولیات کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔دورے کے آخر پر ڈاکٹر سامون نے کھمبر میں شیپ فارم کی جگہ کا بھی معائینہ کیا۔ اس دورا ن ان کے ہمراہ ڈائریکٹر شیپ ہسبنڈری ڈاکٹر عبدالسلام اور کئی دیگر افسران بھی تھے۔ اس دوران انہوں نے ترقیاتی کام میں تیزی لانے کی بھی ہدایت دی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا