جموں وکشمیر اور لداخ کی یوٹیز میں ملازمین کی متواتر تعیناتی کے احکامات صادر
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍حکومت نے جمو ںوکشمیر اور لداخ کی یوٹیز میں اَفسروں اور اہلکاروں کے لگاتار کام کرنے کے احکامات صادر کئے۔جی اے ڈی کی طرف سے جاری کئے گئے ایک حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ تمام اِنتظامی سیکرٹری ، محکموں کے سربراہ ، ڈپٹی کمشنر ، دیگر اَفسران اور ملازمین جو ریاست جموں وکشمیر میں کام کر رہے ہیں کو جموں وکشمیر تنظیم نو ایکٹ 2019ء کے سیکشن 91 کے لئے طلب کی ہے۔سیکشن 91 میں اپنے پوسٹ پر اَفسروں کی لگاتار تعیناتی کے مد موجود ہیں۔اس سیکن کے مطابق جو شخص 31؍ اکتوبر 2019ء سے پہلے تعینات ہوا ہواور جو کسی بھی علاقے میں موجودہ جموں وکشمیر ریاست کے تحت کسی بھی دفتر میں کسی بھی پوسٹ پر اپنے فرائض انجام دے رہا ہو وہ اسی پر کام کرتا رہے گا اور اس سے وجود میں آنے والی یوٹی میں تعینات تصور کیا جائے گا۔