لازوال ڈیسک
کٹھوعہ؍؍منشیات کی تسکری کی روک تھام کیلئے محکمہ ایکسائز نے کوششوںکوجاری رکھتے ہوئے گزشتہ روز لکھن پورٹول پوسٹ پرایک ٹرک سے 120 کلوگرام بھکی ضبط کرکے ڈرائیورکوپولیس کے حوالے کردیاہے۔تفصیلات کے مطابق27اور28 اکتوبرکی درمیانی رات کو جموں سے پنجاب کی طرف جارہے ایک ٹرک زیرنمبری PB06E-8385کومحکمہ ایکسائز کی ٹیم نے لکھن پورٹول پوسٹ پرتلاشی کیلئے روکااوردوران تلاشی اس میں سے 120 کلوگرام بھکی برآمدکی اورڈرائیور راجندرسنگھ ساکن پنجاب کوحراست میں لے لیااوراسے پولیس سٹیشن لکھنپورکے سپردکردیا۔محکمہ ایکسائزکے ترجمان نے میڈیاکوبتایاکہ ٹرک میںسیب لدے ہوئے تھے اوراس میں ڈرائیورنے تسکری کیلئے 120 کلوگرام بھکی چھپاکررکھی تھی اورلکھن پورٹول پوسٹ پرتعینات محکمہ ایکسائزکی مستعدٹیم نے ڈی سی ایکسائزٹول پوسٹ لکھن پور پردیپ سنگھ منہاس کی نگرانی میں ایکسائزانسپکٹربلال احمد کرائپاک ،ایکسائزگارڈمنظورلون اورای ٹی اوعامرراتھرپرمشتمل ٹیم نے ٹرک کی تلاشی کے دوران 120 کلوگرام بھکی ضبط کرنے میں کامیابی حاصل کی۔پولیس سٹیشن لکھن پورنے ڈرائیورکواپنی تحویل میں لیکراس کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت معاملہ درج کرلیا۔