ہاتھوں میں مہندی لگی 20سالہ دلہن دنیائے فانی سے رخصت
ملک شاکر
بانہال؍؍بانہال کے ڈولیگام علاقے میں اس وقت ایک ماتم کن واقعہ پیش آیا جب شادی کے روز ایک دلہن بیس سالہ تسلیما اچانک بے ہوش ہو جاتی ہے اور اس معصوم کو بے ہوشی کی حالت میں سب ضلع اسپتال بانہال لایا جاتا ہے جس کی وجہ سے شادی میں ماتم کا سماں چھا جاتا ہے اور اسی گھر میں دوسری لڑکی کی بھی شادی ہوتی ہے جسے اپنے جیون ساتھی کے ہمراہ روانہ کیا جاتا ہے اور اسی اثناء میں بے ہوش پڑی دلہن تسلیما کو ہوش میں لانے کے لئے ڈاکٹروں کے علاوہ مقامی مولویوں، پیروں فقیروں کا سہارا بھی لیا گیا مگر دلہن تسلیما ہوش میں نہ آسکی ڈاکٹروں کے مطابق انہیں پیلیا کی بماری نے اپنے شکنجے میں جکڑا ہوا تھا جس کا ان پر سخت اثر ہو چکا ہے اور انہیں فوراً سرینگر روانہ کیا گیا جہاں چند روز ذیر علاج رہنے کے بعد گذشتہ روز 26 اکتوبر کو سرینگر کے ہسپتال میں دم توڑ کر اس دنیائے فانی کو رخصت کر گئی۔ یہ خبر سنتے ہی بانہال میں ماتم کا سماں چھا گیا اور جب انہیں اپنے میکے لایا گیا تو یہاں کہرام مچ گیا مرد و ذن کی آنکھے نم تھی پورے علاقے کے لوگوں نے معصوم 20 سالہ دلہن تسلیما کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ یہاں کی ادبی و دینی تنظمیوں نے بھی گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کے حق میں دعائے مغفرت کی اور اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا اور اہل خانہ کو یہ دکھ برداشت کرنے کی دعا کی۔