غزل

0
0

زندگی لگتی ہے سزا بابا
آپ کے بن میں کب جیا بابا

ڈھونڈتی ہے ہماری چشم تر
آپ رہتے ہیں کس جگہ بابا

کبھی تو آئیں میرے خواب نگر
کتنا دیتا ہوں میں صدا بابا

روز جلتے ہیں یاد کے جگنو
روز روتا ہے دل مرا بابا

بیس برسوں میں کیوں نہیں آئے
ہم سے کیا ہو گئی خطا بابا

ماں کے اور آپ کے بچھڑنے میں
فرق ہے پندرہ سال کا بابا

میری آنکھوں میں نور آپ کا ہے
آپ کی یاد ہے دعا بابا

کوئی غمخوار ہے نہ مونس ہے
کس کو دکھڑا سناؤں گا بابا

چھوڑ گئے تھے ایک اپنا کچا مکاں
کیسے کہدوں اجڑ گیا بابا

راہ منصور کو دکھاتا ہے
آپ کا نقش پا سدا بابا

منصور قاسمی، ریاض سعودی عرب
رابطہ: 00966563670797

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا