نئی دہلی؍؍ہیرو آئی لیگ 2019-20 کا آغاز 30 نومبر سے ہوگا۔دہلی کے دوارکا واقع آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) کے ہیڈ کوارٹر فٹ بال ہاؤس میں جمعہ کو لیگ کمیٹی کی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا۔لیگ 30 ستمبر سے شروع ہوگی اور اس کے سرکاری براڈکاسٹر کی تصدیق ایک ہفتے کے اندر کر دی جائے گی۔ہیرو آئی لیگ 2019-20 کے پورے سیزن کے دوران ایک کلب کو زیادہ سے زیادہ تین غیر ملکی کھلاڑیوں کو تبدیل کرنے کی اجازت دے گی جبکہ زیادہ سے زیادہ آٹھ افسران کو ایک میچ کے دوران بینچ پر بیٹھنے کی اجازت دے گی ۔اے آئی ایف ایف سیکرٹریٹ اور آئی لیگ کلبوں کے اجلاس کے بعد انڈر -22 کھلاڑی کا کوٹہ مقرر کیا جائے گا۔