پہلی جیت کے لئے نبرد آزما ہوں گے نارتھ ایسٹ اور اڑیسہ

0
0

گوہاٹی؍؍ نارتھ ایسٹ یونائیٹڈ ایف سی اور اڑیسہ ایف سی کی ٹیمیں ہیرو انڈین سپر لیگ کے چھٹے سیزن میں پہلی جیت کی تلاش میں ہفتہ کو یہاں اندرا گاندھی اتھلیٹکس اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔نارتھ ایسٹ یونائٹڈ نے چھٹے سیزن کا آغاز بنگلور ایف سی کے ساتھ 1-1 سے ڈرا کے ساتھ کیا تھا جبکہ پہلی بار لیگ میں کھیل رہی اڑیسہ ایف سی کو جمشید پور ایف سی کے خلاف 1-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ہائیلینڈرس نام سے مشہور نارتھ ایسٹ اب اپنے گھر میں دوسرا میچ کھیلنے کو تیار ہے ، جہاں وہ ہزاروں کی تعداد میں گھریلو شائقین کی حوصلہ افزائی کے درمیان تین پوائنٹس حاصل کرنے کی کوشش کرے گی۔نارتھ ایسٹ کے چیف کوچ رابرٹ جارني نے بنگلور کو اسی کے گھر میں برابری پر روکنے پر اپنی ٹیم کی کارکردگی پر اطمینان ظاہر کیا تھا۔ اڑیسہ کے ساتھ ہونے والے میچ سے پہلے جارني نے کہاکہ بنگلور کے خلاف مقابلے سے ایک پوائنٹس سے میں خوش ہوں۔ ہماری ٹیم موجودہ چمپئن کے خلاف اچھا کھیلی۔ اب ہم گھر میں کھیلیں گے اور ہماری کوشش اٹیکنگ فٹ بال کی ہوگی۔ ہم اس طرح کے اسٹائل کے لئے بھی تیار ہیں۔جارني نے حالانکہ کہا کہ ان کے فارورڈ لائن مواقع کو گول میں تبدیل کرے گی۔ جارني نے کہاکہ اساموہ گیان کو بنگلور کے خلاف گول کرنے کے موقع ملے تھے ۔ بنگلور کے خلاف موقع بنانا مشکل ہوتا ہے ۔ اب جبکہ ہمارے پاس گیان جیسا اہم کھلاڑی ہے تو ہمیں مضبوط ٹیموں کے خلاف بھی موقع بنانے ہوں گے اور انہیں گول میں تبدیل کرنا ہوگا۔ اڑیسہ کے لئے یہ میچ مواقع سے فائدہ اٹھانے والا ہوگا۔ جمشید پور کے خلاف یہ ٹیم کئی مواقع پر جوابی حملہ کرنے میں کامیاب رہی تھی لیکن انہیں یہ کامیاب نہیں کر پائی۔ کوچ جوزف گومبو کو اس بات کی فکر ہے کہ ان کی ٹیم آخری منٹ میں گول کس طرح کھا گئی۔ ایسے میں کارلوس ڈیلگاڈو کی نگرانی میں کھیل رہے ڈیفنس کو گیان جیسے کھلاڑیوں کو روکنے کی کوشش کرنا ضروری ہے ۔گومبو نے کہاکہ ہماری طرز مختلف ہے ۔ ہم مخالف ٹیم کا احترام کرتے ہیں۔ ہم اپنے کھلاڑیوں کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔ ہم نے نتائج پر بات چیت کی ہے اور یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ ہم نے موقع بنائے لیکن انہیں کامیاب نہیں کر سکے ۔ اڑیسہ کے پاس ایرڈین ساٹانا کے طور پر ایک اچھا گول اسکورر ہے ۔ جمشید پور کے خلاف ان کا گول اس کی مثال ہے ۔ بنگلور ایف سی کے سابق مڈفیلڈر جسکو ھرنانڈز نے بھی متاثر کیا ہے ۔دونوں ٹیموں کو فٹنس سے متعلق کوئی فکر نہیں ہے اور ایسے میں دونوں اس سیزن کی پہلی جیت کے لئے اپنا مکمل دم خم لگائیں گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا