سائنا کوارٹر فائنل میں باہر

0
0

پیرس؍؍ ہندوستان کی سائنا نہوال فرانسیسی اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں جمعہ کو ہار کر باہر ہو گئیں۔آٹھویں سیڈ سائنا کو کوریا کی این سی ینگ نے 49 منٹ کے سخت جدوجہد میں 22-20، 23-21 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ عالمی درجہ بندی میں نویں نمبر کی کھلاڑی سائنا 16 ویں رینکنگ کے کوریا کے کھلاڑی کے خلاف یہ کیریئر کا پہلا مقابلہ تھا۔سائنا کے پاس دونوں گیمز میں گیم پوائنٹس تھے لیکن انہوں نے موقعوں کو اپنے ہاتھوں سے پھسل جانے دیا۔ سائنا گزشتہ ہفتے ڈنمارک اوپن کے پہلے راؤنڈ میں ہار گئیں تھیں اور یہاں ان کا سفر کوارٹر فائنل میں ختم ہو گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا