اولمپکس کوالیفائرس کے لئے امریکی ٹیم ہندستان پہنچی

0
0

بھونیشور؍؍ ہندوستان کے خلاف اولمپک کوالیفائرس مقابلہ کھیلنے امریکہ کی خاتون ہاکی ٹیم ہندستان پہنچ گئی ہے ۔ یہ مقابلہ ایک اور دو نومبر کو بھونیشور کے کلنگا اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔امریکی ٹیم اس مقابلے کے لئے بھونیشور پہنچ گئی ہے ۔ امریکی ٹیم کی کپتان کیتھلین شارکي نے ہندوستان میں ایک بڑا ایوینٹ کھیلنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہندستان میں کھیلنا دلچسپ ہے ۔ اس ٹیم میں شامل کوئی بھی کھلاڑی پہلے کبھی ہندستان میں نہیں کھیلی ہے جس کی ہاکی میں تابناک تاریخ ہے ۔ ہمیں اولمپکس کوالیفائرس کا بے تابی سے انتظار ہے ۔ہندستانی ٹیم کا آخری بار امریکہ سے مقابلہ 2018 کے خواتین ورلڈ کپ میں ہوا تھا جہاں ہندستان نے 1-1 کا ڈرا کھیلا تھا۔ اولمپکس کوالیفائرس میں دو میچ ہوں گے جس میں پوائنٹس کی بنیاد پر فیصلہ ہوگا کہ کون سی ٹیم اگلے سال ٹوکیو اولمپکس میں کھیلے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا