ایڈیلیڈ؍؍ سرخیوں میں چھائے ‘بال ٹیمپرنگ’ کیس میں 12 ماہ کی سزا کاٹ چکے بلے باز اسٹیون اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر اتوار سے سری لنکا کے خلاف شروع ہو رہی ٹوئنٹی 20 سیریز میں جب کھیلنے اتریں گے تو یہ ان کا تقریبا تین سال کے طویل وقفے کے بعد جا کر اپنی آسٹریلوی زمین پر پہلا بین الاقوامی مقابلہ بھی ہوگا۔جنوبی افریقہ کے خلاف بال ٹیمپرنگ کیس میں مجرم پائے جانے کے بعد سابق کپتان اسمتھ اور نائب کپتان وارنر کو 12-12 مہینے کے لئے کرکٹ آسٹریلیا نے معطل کر دیا تھا۔ دونوں کو ٹیم کی قیادت سے ہاتھ دھونا پڑا تھا۔ معطلی ختم ہونے کے بعد دونوں قومی ٹیم میں واپسی کر چکے ہیں۔سری لنکا کے خلاف اتوار کو ہونے والا پہلا ٹی -20 اسمتھ کے لیے پابندی ختم ہونے کے بعد آسٹریلیا میں پہلا میچ ہوگا جبکہ وارنر کے لیے یہ گھریلو میدان پر پہلا بین الاقوامی میچ ہوگا۔ اسمتھ نے اس کے لیے ایڈیلیڈ اوول میں نیٹ پریکٹس کی۔اسمتھ نے آسٹریلیا میں تقریبا تین سال بعد کھیلنے پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ میں نے آخری بار ٹی -20 ورلڈ کپ میں ہندستان کے خلاف یہاں کھیلا تھا جب وراٹ کوہلی نے ہم سے میچ چھن لیا تھا۔ ایڈیلیڈ اوول میں دوبارہ اپنی ٹیم کے لئے اترنا بہت خوشی کا لمحہ ہو گا ۔انہوں نے کہاکہ میں طویل عرصے بعد کھیلنے کو لے کر بہت پرجوش ہوں اور مجھ میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہے ۔ میں نیٹ پر مشق کر رہا ہوں اور گیند کو اچھے سے کھیل پا رہا ہوں۔ اس لئے میں آئندہ سیزن کو لے کر بہت خوش ہوں۔وہیں سابق نائب کپتان وارنر نے کہاکہ میرا مکمل دھیان اپنے کھیل پر لگا ہے اور باقی لوگ کیا کہہ رہے ہیں میں اس کے بارے میں نہیں سوچ رہا۔ منفی خیال بہت برے ہوتے ہیں اس لئے میں مثبت رہ کر کھیلوں گا۔