مکسڈ مارشل آرٹ چمپئن شپ میں کھیلیں گی ریتو پھوگاٹ

0
0

نئی دہلی؍؍ مقبول پھوگاٹ بہنوں میں سے ایک ریتو کشتی کے اکھاڑے میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد اب اپنے تجربے کو مکسڈ مارشل آرٹس میں آزمانے اتریں گی جس کے لئے وہ سب سے پہلے میک ون چمپئن شپ میں اتریں گی۔پیشہ ورانہ ایم ایم اے میں ان کا پہلا مقابلہ چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ہو گا ، جہاں وہ 16 نومبر کو میک ون چمپئن شپ کی ‘ایج آف ڈریگن’ مقابلہ میں حصہ لیں گی۔ بالی وڈ فلم دنگل سے مقبول ہوئیں پھوگاٹ بہنیں کشتی میں کئی بڑے بین الاقوامی تمغہ حاصل کر چکی ہیں، ایسے میں ریتو کے نئی طرح کے مقابلے میں کارکردگی کو لے کر سب کی نگاہیں لگی ہیں۔ریتو دولت مشترکہ کشتی چمپئن شپ اور انڈر -23 ورلڈ کشتی مقابلہ میں چاندی کا تمغہ جیت چکی ہیں۔ ریتو نے اب دنیا کے سب سے اہم مارشل آرٹس تنظیم میک ون چمپئن شپ سے معاہدہ کیا ہے ۔ انہوں نے اس کے لیے سنگاپور کے ایوولو ایم ایم اے میں ٹریننگ کی ہے ۔خاتون پہلوان نے مکسڈ مارشل آرٹس میں آنے کے بارے میں کہاکہ میرے لئے یہ ایک نیا کھیل ہے ۔ سنگاپور میں آنے سے پہلے مجھے صرف کشتی کا تجربہ تھا۔ یہاں میں بہت متعدد ٹرینر سے مارشل آرٹ کے مختلف پہلوؤں کو سیکھ رہی ہوں۔ میں اپنے آپ کو مکسڈ مارشل آرٹسٹ کے طور پر پیش کرنے کے لئے تیار ہوں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا