نیوزی لینڈ کے کپتان ولیم دورہ انگلینڈ سے باہر

0
0

ویلنگٹن؍؍ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم ہپ کی انجری کی وجہ سے انگلینڈ کے خلاف ٹوئنٹی 20 سریز سے ہٹ گئے ہیں۔ٹیم حکام نے جمعہ کو اس کی اطلاع دی۔ فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی ولیمسن کی غیر موجودگی میں کپتانی سنبھالیں گے ۔ ولیمسن کے نومبر کے آخر میں ہونے والی دو ٹسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ٹیم میں واپسی کی امید ہے ۔کوچ گیری اسٹڈ نے بتایا کہ مارچ میں بنگلہ دیش کے خلاف ولیمسن کو ہپ میں چوٹ لگی تھی جو فی الحال بڑھ گئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کین کے لیے یہ مایوس کن بات ہے کہ کیوی کے سمر سیشن کے آغاز میں ہی انہیں انجری سے گزرنا پڑ رہا ہے ۔ لیکن ہمیں امید ہے کہ وہ ٹھیک ہو کر جلد واپسی کر لیں گے ۔ ہمیں خوشی ہے کہ ٹم جیسا تجربہ کار کھلاڑی ہماری ٹیم میں ہے جو ان کی جگہ لے سکتا ہے ۔اسٹڈ نے بتایا کہ فاسٹ بولر لکي فرگیوسن پانچ میچوں کی سیریز کے ابتدائی تین میچوں میں حصہ لیں گے اور باقی دو میچوں میں ان کی جگہ ٹرینٹ بولٹ ٹیم میں شامل ہوں گے ۔ سریز کرائسٹ چرچ میں ایک نومبر سے شروع ہوگی۔جولائی میں لارڈس میں عالمی کپ فائنل کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان یہ پہلا مقابلہ ہوگا۔ انگلینڈ نے سپر اوور میں عالمی کپ سب سے زیادہ باؤنڈری کی بنیاد پر جیتا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا