ٹیم میٹنگ میں بورڈ چیئرمین حسن کا اشتعال

0
0

ڈھاکہ؍؍ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نظم الحسن نے ہندستان دورے سے پہلے کھلاڑیوں کی ہڑتال میں شامل ہونے کے لیے آل راؤنڈر مہدی حسن معراج کو جم کر لتاڑا ہے ۔بنگلہ دیش کرکٹروں نے اپنی تنخواہ سے متعلق مطالبات کو لے کر ہڑتال کر دی تھی جس سے اگلے ماہ ان کے ہندستان دورے پر بھی شک پیدا ہو گیا تھا۔ اگرچہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ان کے مطالبات کو قبول کر لیا جس کے بعد کھلاڑیوں نے ہڑتال ختم کر دی۔ کپتان شکیب الحسن بھی اس ہڑتال میں شامل تھے ۔رپورٹ کے مطابق نظم الحسن نے ٹیم کی میٹنگ میں معراج پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ معراج میں نے تمہارے لئے کیا نہیں کیا۔ تم نے میرا فون نہیں اٹھایا۔ لیکن آج کے بعد میں تمہارا فون نمبر ہی فہرست سے ہٹا دوں گا۔ بی سی بی کے صدر پر بعد میں مہدی اور ٹیم کے دیگر ساتھیوں نے اگرچہ ناراضگی ظاہر کی ہے ۔بنگلہ دیش کے کھلاڑیوں نے بدھ کو بی سی بی کے ساتھ ملاقات کے بعد اپنی ہڑتال ختم کر دی تھی جس میں گھریلو کرکٹروں اور خاتون کرکٹروں کی فیس میں اضافہ جیسی مانگ شامل تھیں۔ ٹیسٹ اور ٹی -20 ٹیم کے کپتان شکیب الحسن نے کہاکہ ہماری گفتگو کامیاب رہی تھی اور بنگلہ دیشی بورڈ کے چیئرمین اور ڈائریکٹرز نے ہماری مانگیں مان لی ہیں۔بنگلہ دیشی ٹیم اب تین نومبر سے شروع ہونے والے ہندستان دورے پر آئے گی جہاں تین ٹوئنٹی 20 اور دو ٹسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جانی ہے ۔ ہندستان نے روہت شرما کی کپتانی میں جمعرات کو اپنی 15 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے جبکہ وراٹ کوہلی کو آرام دیا گیا ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا