نئی دہلی؍؍ ہندوستان کے روہن بوپنا اور کینیڈا کے ڈینس شاپووالوو کو ویانا میں چل رہے 2،296،490 یورو کی انعامی رقم والے ایرنیسٹ بینک اوپن اے ٹی پی 500 ٹینس ٹورنامنٹ کے مرد ڈبلز کوارٹر فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔دنیا میں 24 ویں رینک ہند -کینیڈین جوڑی کو ٹاپ سیڈ پولینڈ کے لوکاس کبوٹ اور برازیل کے مارسیلو میلو نے محض 54 منٹ کے کھیل میں مسلسل سیٹوں میں 6-0، 6-4 سے شکست دے دی۔ دوسری رینک جوڑی کے سامنے بوپنا-ڈینس پہلے سیٹ سے ہی کہیں نہیں دکھائی دیے ، اس کے نتیجے میں دونوں نے بغیر ایک گیم جیتے یہ سیٹ یکطرفہ انداز میں گنوا دیا۔دوسرے سیٹ میں دونوں نے پہلے دو گیموں پر حریف کی سروس بریک کر کے پوائنٹس حاصل کئے ۔ لیکن بوپنا-ڈینس کی ساتویں گیم میں حریف نے سروس بریک کر سیٹ اور میچ اپنے نام کر لیا۔ کبوٹ،میلو نے میچ میں چار ڈبل فالٹ کئے ، تین میں سے دو بریک پوائنٹس بچائے اور سات میں سے پانچ بار ہندوستانی کینیڈین جوڑی کی سروس بریک کی۔وہیں بوپنا-ڈینس نے دو بریک پوائنٹس بچائے اور تین میں سے ایک بار ہی حریف جوڑی کی سروس توڑ سکے ۔ اس سے پہلے بوپنا-ڈینس کی جوڑی کو کبوٹ،میلو کے ہاتھوں اکتوبر میں ہوئے شنگھائی اے ٹی پی ماسٹرز 1000 ٹورنامنٹ کے راؤنڈ -16 میں شکست کھانی پڑی تھی۔