عمران خان
تھنہ منڈی؍؍ بلاک تھنہ منڈی کی چیر پرسن کی کامیابی پر مجہور میں جشن منایا گیا اور خو شی میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیںجمعرات کے روز بلاک ترقیا تی کونسل کے انتخابات منعقد ہوئے جسمیں تھنہ منڈی کی 20 پنچائیتوں کے سرپنچوں اور پنچوں نے اپنے رائے حق دہی کا استعمال کیا جسمیں روضیہ ظفر کو واضع کامیابی حاصل ہوئے۔ جسکی کامیابی پر تھنہ منڈی کے عوام نے جشن منایا۔ جمعرات کے روز پولنگ کے تھوڑی دیر وقفہ کے بعد گنتی کا عمل شروع ہوا اور اعلان کے بعد روضیہ ظفر کے حمائتیوں اور عزیزواقارب نے ریلی کی شکل میں پورے قصبہ تھنہ منڈی کا چکر لگا یا۔ اور زیارت حضرت بابا غلام شاہ بادشاہ شاہدرا شریف کی زیارت پر حاضری دیکر ملک وقوم کی سلامتی اور ریاست میں امن کے لئے دعائیں مانگی۔ شام دیر گئے بلاک تھنہ منڈی کی نو منتخب چیر پرسن روضیہ ظفر ایک ریلی کی شکل میں اپنے ابائی علاقہ مجہور پہونچی جہاں پر سینکڑوں کی تعداد میں پنچائتی نمائندگان۔ پڑوسی۔ رشتہ دار جمع تھے جنہوں نے روضیہ ظفر کا والہانہ استقبال کیا۔یہ بات قابل زکر ہے کہ نو منتخب چیر پرسن روضیہ ظفر ادسٹنٹ کمشنر ڈویلپمنٹ پونچھ عبدالقیوم میر کی بڑی بہو ہے۔ کمشنر موصوف تھنہ منڈی میں بطور سب ڈویثنل مجسٹریٹ اپنے فرائض ا۔جام۔دے چکے ہیں۔ اپنی تعیناتی کے دوران انہوں نے تھنہ منڈی میں ان گنت کام کئے ہیں۔ انہوں نے بلا لحاظ
مزہب و ملت اور زات برادری کے کام کیا ہے جسکی وجہ سے بلاک تھنہ منڈی میں سر پنچوں اور پنچوں نے کمشنر موصوف کی بہو کو ووٹ دیکر کامیاب کیا ہے۔ علاوہ ازیں نو منتخب چیر پرسن بلاک تھنہ منڈی نے تمام ووٹران کا شکریہ ادا کیا ہے۔ جنہوں نے بلا لحاظ مزہب و ملت ووٹ ڈالکر انہیں کامیاب کیا ہے انہوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ عہدہ سنبھالتے ہی تمام پنچائتو ں کا دورہ کریں گی اور عوام کے مسائیل سن کے انہیں حل کرنے کی کوشش کریں گی۔یاد رہے کے پونچھ راجوری میں لیڈ کے حساب سے یہ سب سے بڑی جیت تھی۔