71برس بعدقبائلی طبقے کی دہلیزپہ انصاف کی دستک

0
0

بی ڈی سی چنائومیں ریزرویشن ایک خوشآئندآغاز،گورنرستیہ پال ملک اور وزیراعظم مودی کے مشکورہیں:منشی خان چوہدری
لازوال ڈیسک

جموں؍؍معروف گجر ٹرائبل لیڈر منشی خان چوہدری نے ریاستی گورنر جناب ستیہ پال ملک کا شکریہ اداکیاہے کہ انہوں نے بلاک میں ٹرائبل ریزرویشن دیکر 71سال سے پرانی قبائلی آبادی کی مانگ کی ہے ۔انہوں نے ریاست میں 110شیڈولڈٹرائب شیڈولڈ کاسٹ طبقہ کے اُمیدواروں کی نشستیں مخصوص کیں جس کیلئے گورنرکومبارک باد پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم توقع کرتے ہیں کہ اسمبلی میں ہماری تیس سال سے رکی پڑی ریزرویشن بھی عنایت کی جائیگی۔انہوں نے کہاکہ ہم جناب نریندرمودی وزیراعظم کا شکریہ اداکرتے ہیں جنہوں نے ریاست مں دبے کچلے لوگوں کیلئے ریزرویشن کا عمل درآمد شروع کیا ہے۔ان تمام پنچوں اور سرپنچوں کاشکریہ اداکیا ہے جنہوں نے قبائلی اُمیدواروں کو ووٹ دیکر کامیاب کیا ہے۔اُنہوں نے کہاکہ71برس بعد اس دبے کچلے طبقے کی دہلیزتک انصاف نے پہنچناشروع کیا ہے اور بی ڈی سی چنائو میں ملنے والی ریزرویشن ایک نیک وخوش آئندآغاز ہے یقینی طورپراُمیدکی جاتی ہے کہ یہ سلسلہ اسمبلی انتخابات تک آگے بڑھے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا