لازوال ڈیسک
ڈوڈہ؍؍جموں وکشمیر ہائی کورٹ کے جج جسٹس علی محمد ماگرے نے آج ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس ڈوڈہ کا دورہ کر کے وہاں عدالت کی کارکردگی جائزہ لیا۔ انہوں نے کورٹ کمپلیکس میں جاری مختلف ترقیاتی سرگرمیوں کے بارے میں بھی جانکاری حاصل کی۔اس موقعہ پر ایڈیشنل پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج زبیر احمد رضا نے جسٹس ماگر ے کو عدالت میں وکلا کی تعداد ،التو أ میں پڑے جوینائل معاملات اور دیگر معاملات کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔اُنہوں نے کورٹ کمپلیکس کے ڈھانچے کو مزید مستحکم بنانے کے لئے ضروریات کے بارے میں بھی جسٹس ماگر ے کو آگاہ کیا۔جسٹس ماگر ے نے متعلقہ افسروں کو آئی سی پی ایس / عدالت میں التو امیں پڑے تمام جوینائل معاملات جلد از جلد نمٹانے کی ہدایت دی ۔اُنہوں نے کہا کہ عدلیہ کے نظام کو مزید مستحکم او رمؤثر بنانے کے لئے ہر طرح کے اقدامات کئے جانے چاہئیں۔دریں اثناء جسٹس ماگرے نے ضلع بار ایسو سی ایشن کے ممبران کے ساتھ بات چیت کی جنہوں نے اپنے مطالبات جسٹس ماگر ے کے سامنے رکھے۔ممبرا ن نے عدالت کی مؤثر کارکردگی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کے بارے میں جسٹس ماگر ے کو آگاہ کیا۔جسٹس ماگر ے نے کورٹ کمپلیکس میں وکلأ چیمبر کی عمارت پر جاری کام کا جائزہ لیتے ہوئے اس پروجیکٹ کو جلد ازجلد مکمل کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر کو کورٹ کمپلیکس کے نزدیک پارکنگ کے لئے زمین کی نشاندہی کرنے کے لئے بھی کہا۔وکلاکو عدلیہ کے نظام میں اہم کردار قرار دیتے ہوئے جسٹس ماگر ے نے وکلأ کو لگن اور تن دہی کے ساتھ کام کرنے کی ہدایت دی۔اس موقعہ پر ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ ڈاکٹر ساگر ڈی ڈائیفوڈ اور ایس ایس پی ڈوڈہ کے علاوہ سول و عدلیہ کے اعلیٰ افسران موجود تھے۔