ٹریشری کیئراور ضلع ہسپتالوں میں ڈی این بی کورسز شروع کرنے کو ریاستی انتظامی کونسل کی منظوری

0
0

لازوال ڈیسک
سری نگر؍؍گورنر ستیہ پال ملک کی صدارت میں منعقدہ ریاستی انتظامی کونسل کی میٹنگ میں جموں وکشمیر کے ٹریشری سطح اور ضلع ہسپتالوں میں ڈی این بی کورسز شروع کرنے کو منظوری دی گئی ہے۔گذشتہ کچھ برسوں کے دوران جموںوکشمیر میں طبی شعبے میں کافی ترقی دیکھنے کو ملی ہے۔جموں وکشمیر میں سال 2018کے دوران بچوں کی شرح اموات 34سے کم ہو کر 26ہوگئی ہے۔تاہم ضلع اور سب ضلع ہسپتالوں میں ابھی بھی عملے کی کمی پائی جاتی ہے۔دیہی اور دور دراز علاقوں میں عملے کی کمی کو پورا کرنے کے لئے صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے جموںوکشمیر کے ضلع اور علاقائی ہسپتالوں میں ڈی این بی کورسز شروع کرنے کا اختیار نیشنل بورڈ آف ایگزامنیشن کو دیا ہے۔جموں وکشمیر میں ڈی این بی کورسز شروع کرنے سے جنوری 2020تک ڈی این بی کی 225 نشستیں دستیاب ہوگی جس سے ڈاکٹر صاحبان ضلع ہسپتالوں میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرسکیں گے۔نیشنل ہیلتھ مشن اِس پروگرام کی عمل آوری میں مدد گار ثابت ہوگا جبکہ آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا بھی اس پروگرام کی عمل آوری میں مفید ثابت ہوگا۔ایک اور فیصلے میں ریاستی انتظامی کونسل نے جموں اور سری نگر کے سپر سپیشلٹی ہسپتالوںکے علاوہ اننت ناگ ، بارہمولہ ، ڈوڈہ ، کٹھوعہ اور راجوری کے نئے میڈیکل کالجوں میں بی ایس سی پیرامیڈیکل کورسز کو شروع کرنے کو بھی منظوری دی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا