گورنمنٹ ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول ڈورو میں جل شکتی محکمہ کے زیر اہتمام ڈرائنگ مقابلہ
شاہ ہلال
ڈورو // محکمہ جل شکتی سب ڈویژن ڈورو نے جل جیون مشن (جے جے ایم) فورٹ نائٹ جشن پروگرام کے ایک حصے کے طور پربدھ کے روز ایک ڈرائنگ مقابلے کا انعقاد کیا، جس کا مقصد پانی کے تحفظ کے بارے میں بیداری پیدا کرنا تھا۔اس تقریب گورنمنٹ ماڈل ہائر اسکینڈری سکول ڈورو میں منعقد ہوئی
https://jaljeevanmission.gov.in/
جس میں طلبائ نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، جنہوں نے پانی کے تحفظ کے موضوع پر اپنی فنی صلاحیتوں کا مظاہرہ بھی کیا۔ جبکہ طلبا کو جل جیون مشن کی اہمیت اور پانی کے درست استعمال کی اہمیت کے بارے میں آگاہ بھی کیا گیا۔تقریب میں ایس ڈی ایم ڈورو پرویز رحیم، ڈسٹرکٹ پروجیکٹ آفیسر جے جے ایم اشفاق احمد، ایگزکیٹیو انجئینر پی ایچ ای ڈیوڑزن قاضی گنڈ ،اسسٹینٹ ایگزکیٹیو انجئینر ارشاد احمد کے علاوہ پرنسپل ماڈل ہائر سکینڈری اسکول ڈورو طارق احمد شیخ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر پروجیکٹ آفیسر جے جے ایم اننت ناگ اشفاق احمد نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد طلباء کو پانی کی بچت کے بارے میں معلومات فراہم کرنا اور معاشرے میں پانی کو ضائع نہ کرنے کے بارے میں بیداری پھیلانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جل جیون مشن کا مقصد لوگوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنا ہے، جس کے لیے محکمہ ضلع کے کونے کونے میں لوگوں کو صاف پانی فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔بعد ازاں تقریب میں آئے مہمانوں کے ساتھ ساتھ ڈرائنگ مقابلے میں حصہ لینے والے طلباء میں مومنٹواور سرٹفکیٹس تقسیم کیے گئے۔
https://lazawal.com/?page_id=182911