ملی ٹینٹوں سے نمٹنے کے لئے مربوط جوابی کارروائیاں کی جا رہی ہیں: آئی جی بی ایس ایف

0
0

لازوال ویب ڈیسک

جموں// بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) ڈی کے بورا کا کہنا ہے کہ تمام

سیکورٹی ایجنسیاں تازہ خطرات سے نمٹنے کے لئے مربوط جوابی کارروائی کر رہی ہیں۔

https://rectt.bsf.gov.in/
انہوں نے کہاکہ ممکنہ دراندازی اور دیگر چیلنجوں سے نمٹنے کی خاطر مضبوط اور مستحکم لائحہ عمل ترتیب دیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سرحد پر ہمارا فوج کے ساتھ سیکورٹی گرڈ مضبوط ہے اور در اندازی کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنا دیا جائے گا۔
موصوف آئی جی نے ان باتوں کا اظہار راجوری میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
انہوں نے کہاکہ دہشت گردی سے نمٹنے کی خاطر سیکورٹی ایجنسیاں اپنی خدمات خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہی ہیں۔
موسم سرما کے پیش نظر در اندزی کی کوششیں ہونے کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا: ’در اندازی کی کوششیں ہوسکتی ہیں لیکن ہمارا سیکورٹی گرڈ فوج کے ساتھ مل کر بہت مضبوط ہے اور در اندازی کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنا دیا جائے گا‘۔
انہوں نے کہاکہ پڑوسی ملک کی جانب سے دہشت گردوں کو اس طرف دھکیلنے کی مسلسل کوششیں ہو رہی ہیں تاہم سرحدوں پر تعینات افواج انتہا پسندوں کے عزائم کو مسلسل ناکام بنا رہی ہے۔
موسم سرما کے دوران ایل او سی پر دھند کی آڑ میں دراندازی کے واقعات میں غیر معمولی اضافہ ہونے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں آئی جی نے کہاکہ یہ کوئی نئی بات نہیں۔
انہوں نے کہاکہ موسم سرما کے دوران ہر سال دھند چھائی ہوتی ہے تاہم بارڈر سیکورٹی فورسز کے اہلکار جدید آلات سے لیس ہیں اور کسی کو بھی اس طرف آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ڈرونز کے ذریعے بھارتی حدود میں ہتھیار پھینکنے کے بارے میں پوچھے گئے اور ایک سوال کے جواب میں آئی جی بی ایس ایف نے کہاکہ اس طرح کے خطرات سے نمٹنے کی خاطر زمینی سطح پر اقدامات کئے جا چکے ہیں۔
آئی جی بی ایس ایف سے جب سرگرم ملی ٹینٹوں کی تعداد کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہاکہ ہم سروں کی گنتی میں یقین نہیں رکھتے بلکہ ہماری کوشش ہے کہ کسی کو بھی اس طرف گھسنے کا موقع فراہم نہ ہو۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اگر دراندازی کے ذریعے دہشت گرد اس طرف آنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو اس صورت میں انہیں جنگلی علاقوں میں مار گرانے کی خاطر بھی حکمت عملی طے کی گئی ہے ۔
آئی جی بی ایس ایف نے واضح کیا کہ سیکورٹی ایجنسیاں کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کی خاطر پوری طرح سے تیار ہے۔

https://lazawal.com/?page_id=179131

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا