ملازمین کے زیر التوا جی پی فنڈ کیسوں کو فوری طور نمٹایا جائے : اپنی پارٹی

0
0

کہاٹھیکیداروں کے بقایا جات ادا کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں

لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍ اپنی پارٹی نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ملازمین سے جنرل پروویڈنٹ فن(جی پی ایف) کے حصول سے متعلق زیر التوا سینکڑوں درخواستوں کو جلد از جلد نمانے اور مختلف سرکاری محکموں میں اپنا کام مکمل کرچکے ٹھیکیداروں کے بقایا جات فوری طور ادا کرنے کیلئے اقدامات کرے۔اس ضمن میں جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سینکڑوں ملازمین نے اپنی مالی ضرورتوں کی خاطر اپنا جی پی فنڈ حاصل کرنے کیلئے درخواستیں دی ہوئی ہیں، جو ایک طویل عرصے سے زیر التوا ہیں۔ اسی طرح ایک بڑی تعداد میں ٹھیکیداروں کے بقایا جات بھی ادا نہیں کئے جارہے ہیں۔

https://licindia.in/
بیان میں کہا گیا۔ ’’چونکہ جی پی فنڈ ملازمین کا حق ہوتا ہے اور وہ قانونی طور پر جب بھی چاہیں اسے حاصل کرسکتے ہیں، اس لیے انتظامیہ کو ان درخواستوں کی بروقت کارروائی کو یقینی بنانا چاہیے۔ اسی طرح متعدد ٹھیکیدار جنہوں نے مختلف سرکاری محکموں کے لیے کام مکمل کر لیا ہے، انہیں ادائیگیوں کی وصولی میں تاخیر کا سامنا ہے۔ چونکہ یہ ایک منتخب حکومت ہے، اس سے یہی توقع کی جاتی ہے کہ وہ ان عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی

https://lazawal.com/?page_id=182911&amp=1

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا