مظفر پور، 26 اکتوبر ( یواین آئی) بہار میں ضلع مظفر پور کے هتھوڑي تھانہ علاقہ کے گوپال پور گاؤں کے نزدیک بدمعاشوں نے موٹر سائیکل ایجنسی کے منیجر سے 17 لاکھ روپے لوٹ لئے ۔ پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ موٹر سائیکل ایجنسی کا منیجر ا نوج کمار سنگھ عرف لڈو گزشتہ رات انوج بیرو مقام پر واقع ایجنسی سے فروخت کی رقومات لے کر کار سے گھر واپس لوٹ رہا تھا کہ گوپال پور گاؤں کے نزدیک موٹر سائیکل سوار دو بدمعاشوں نے انہیں روک لیا ۔ اس کے بعد بدمعاش منیجر کے پاس تھیلے میں رکھے 17 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ ذرائع نے بتایا کہ معاملے کی اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس سپرنٹنڈنٹ سٹی نیرج کمار سنگھ کی قیادت میں ایک ٹیم تشکیل دے کر لوٹ میں ملوث بدمعاشوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں ۔
یواین آئی