نیشنل کانفرنس اکائی پونچھ نے عمر عبداللہ کی قیادت میں والی حکومت کو مبارک بادپیش کی
ریاض ملک
منڈی؍؍ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت دفعہ 370اور 35اے کی بحالی کو لیکر حکومت جموں وکشمیر نے ایوان میں قرارداد پاس کرکے عوام کے ساتھ کیا گیا وعدہ پوراکرنے کی کوشش کی ہے۔ اس سلسلے میں ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں نیشنل کانفرنس اور کانگریس
کے اراکین نے جموں وکشمیر کی نئی سرکار کو مبارک باد پیش کی۔ایک مشترکہ بیان میں شرکاء نے کہاکہ بڑی جدوجہد اور حزب اختلاف کے احتجاج کے باعث 28کے مقابلہ میں 61ممبران کی اکثریت سے دفعہ 370کی قرار داد منظور کردی۔اس سلسلے میں بلاک صدر نیشنل کانفرنس اوردیگر نوجوانوں نے وزیر اعلی عمر عبداللہ ،نائب وزیر اعلی سریندر سنگھ چوہدری،اسپیکر عبدالرحیم راتھر، ایم ایل اے حویلی اعجاز احمد جان ودیگر ممبران کا شکریہ اداکرتے ہوے انہیں مبارک باد پیش کی۔
ان کا کہناتھاکہ ہم مبارکباد پیش کرتے ہیں قائد ثانی ڈاکٹر فاروق عبداللہ،وزیر اعلیٰعمر عبداللہ،نیشنل کانفرنس ،کانگریس،عآپ،سی پی آئی ایم، پی ڈی پی،اے آئی پی اور ان آزاد امیدواروں کو جنہوں نے اس قرارداد کی حمائت کی۔ اس موقع پرنیشنل کانفرنس کے لیے بلاک صدر بشیر احمد نائیک، عبدالاحد بھٹ، معشوق احمد لون، حاجی ڈاکٹر غلام عباس، طارق احمد شیخ ،عبدالحد چک، عبدالقدوس ودیگر علاقوں کے نیشنل کانفرنس اور کانگریس کے اراکین شامل رہے۔