لازوال ویب ڈیسک
نئی دہلی، // ہندوستان نے بنگلہ دیش کے چٹاگانگ میں ہندو اقلیتوں پر حملے اور لوٹ مار کی مذمت کرتے ہوئے وہاں کی عبوری حکومت سے مجرموں کے خلاف کارروائی کرنے اور ہندوؤں کے تحفظ کو یقینی بنانے کی اپیل کی ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال سے جب یہاں ایک باقاعدہ بریفنگ میں بنگلہ دیش کے واقعات کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ چٹاگانگ میں ہندو برادری کو نشانہ بناتے ہوئے سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز تبصرے کیے جانے کے بعد کافی لڑائی ہوئی تھی۔ ہندو برادری کے لوگوں کے گھروں پر حملے اور لوٹ مار کی گئی جس کے پیچھے انتہا پسند عناصر کا ہاتھ تھا۔ یہ انتہائی قابل مذمت ہے۔
https://twitter.com/meaindia?lang=en
مسٹر جیسوال نے کہا "اس طرح کی چیزیں سماج میں توازن بگاڑتی ہیں اور تناؤ کو بڑھاتی ہیں۔ ہم بنگلہ دیش کی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مجرموں کے خلاف کارروائی کرے اور ہندوؤں کو تحفظ فراہم کرے۔
بنگلہ دیش کی معزول وزیر اعظم شیخ حسینہ کے اسٹیٹس سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے واضح کیا کہ ہندوستان کی نظر میں محترمہ حسینہ ایک ‘سابق وزیر اعظم’ ہیں۔