سیکرٹری ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی گاندربل نے مختلف فلاحی اداروں کا اچانک معائنہ کیا

0
26

سرکاری اسکیموں کے نفاذ اور دیگر کاموں کی جانکاری حاصل کی

مختار احمد
گاندربل؍؍ سکریٹری، ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی گاندربل شیخ بابر حسین نے ضرورت مندوں اور پسماندہ افراد کی معاونت کے لئے قائم کئے گئے مختلف اداروں کے کام کاج کا جائزہ لینے کے لیے اچانک دورہ کیا۔انہوں نے وائل گاندربل میں ون اسٹاپ سکھی سنٹر ،آتھ وقار اولڈ ایج ہوم،، فرنٹ آفس، منصف کورٹ کنگن اور پالش، کنگن کا دورہ کر کے وہاں عملائی جارہی اسکیموں اور دیگر کاموں کامعائنہ کیا۔وہیںون اسٹاپ سنٹر وائل گاندربل کے دورے کے دوران سکریٹری نے سنٹر کے ایڈمنسٹریٹر کو ہدایت کی کہ وہ ہر صورت میں خواتین کے لیے امدادی خدمات کو بڑھا دیں۔ انہوں نے تشدد سے متاثرہ خواتین کو مربوط مدد اور مدد فراہم کرنے کی ہدایت کی جس کا مقصد ایک ہی چھت کے نیچے طبی، قانونی، نفسیاتی اور مشاورتی معاونت تک فوری رسائی کو آسان بنانا ہے۔

https://www.jkslsa.gov.in/
دریں اثناء آتھ وقار اولڈ ایج ہوم، وائل گاندربل کے دورے کے دوران سکریٹری موصوف نے انچارج کو ہدایت کی کہ وہ بزرگ شہریوں کے خاندان اور جائیداد والے کیسوں کی نشاندہی کریں، جس سے اتھارٹی کو جلد از جلد معمر افراد کو سماجی تحفظ یقینی بنانے کے قابل بنایا جائے۔ سکریٹری نے منصف کورٹ کنگن میں فرنٹ آفس کا جائزہ لیا تاکہ عوام کے لیے انصاف تک بغیر کسی رکاوٹ کے رسائی کو یقینی بنایا جا سکے۔اس کا مقصد قانونی خدمات کو مزید قابل رسائی اور موثر بنانا ہے۔تاہم فرنٹ آفس کو سہولت فراہم کر کے سیکرٹری کا مقصد شہریوں کے لیے مفت اور قابل قانونی مدد کے لیے زیادہ صارف دوست ماحول پیدا کرنا ہے۔

https://lazawal.com/?cat=

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا