ابو ظبی ٹی -10 لیگ میں کھیلیں گے یوراج

0
0

یواین آئی
نئی دہلی؍؍ ہندوستان کے سابق آل راؤنڈر یوراج سنگھ 15 سے 24 نومبر تک چلنے والی ابو ظبی ٹی -10 کرکٹ لیگ میں مراٹھا عربینس ٹیم کیلئے ہندستانی نمائندے کے طور پر کھیلنے اتریں گے ۔مراٹھا عربینس نے حال ہی میں زمبابوے کے کپتان اور انگلینڈ کے سابق کوچ اینڈی فلاور کو اپنا ہیڈ کوچ مقرر کیا ہے ۔ ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ڈیون براوو گزشتہ سیزن کی طرح اس بار بھی کپتانی سنبھالیں گے ۔ فرنچائزز نے سری لنکا کے ٹوئنٹی 20 کپتان لست ملنگا اور افغانستان کے حضرت اللہ ززئی اور نجیب اللہ زدران کو بھی ٹیم میں رٹین کیا ہے ۔ آسٹریلیا کے بلے باز کرس لن کو آئکن کھلاڑی منتخب کیا گیا ہے ۔یوراج نے کہاکہ یہ ایک نیا فارمیٹ ہے جس کا حصہ بن کر میں خوش ہوں۔ میں ٹیم میں دنیا کے کئی بڑے کھلاڑیوں کے ساتھ مل کر کھیلنے کو لے کر بہت پرجوش ہوں۔ اس فارمیٹ کھیل کے لئے بہت مزہ دار ہو گا لیکن اس میں کافی محنت بھی کرنی ہوگی۔ یوراج ہندستان کی 2007 کی ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ اور 2011 کی ون ڈے ورلڈ کپ کی فاتح ٹیموں کا حصہ رہ چکے ہیں۔ انہوں نے اس سال کے آغاز میں بین الاقوامی کرکٹ کو الوداع کہہ دیا تھا۔ بالی وڈ کے اداکار سہیل خان، ایکوا پرورپٹیز کے علی تمبي اور پیسفک وینچرز کے پرویز خان مراٹھا عربینس کے شریک مالک ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا