ہندوستان ایک ملک ایک سول کوڈ کی طرف بڑھ رہا ہے: مودی

0
68

لازوال ویب ڈیسک
کیواڑیا// وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو کہا کہ ہندوستان ایک ملک، ایک سول کوڈ کی طرف بڑھ رہا ہے جو ایک "سیکولر سول کوڈ” ہے کیواڑیا، گجرات میں ‘قومی اتحاد کے دن’ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہاکہ "آج ہندوستان ایک قوم، ایک سول کوڈ یعنی سیکولر سول کوڈ کی طرف بڑھ رہا ہے اس تقریب میں وزیر اعظم مودی نے یہ بھی کہاکہ "ہم اب ایک ملک، ایک انتخاب کے لیے کام کر رہے ہیں، جو ہندوستان کی جمہوریت کو مضبوط کرے گا، جس سے ہندوستان کے وسائل کے بہترین نتائج برآمد ہوں گے اور ملک کو ایک ترقی یافتہ ہندوستان کے خواب کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔

https://www.pmindia.gov.in/en/prime-ministers-office/

پروگرام کے دوران وزیر اعظم نے اتحاد کا عہد لیا اور سردار ولبھ بھائی پٹیل کو ان کی 149 ویں یوم پیدائش پر ایکتا نگر میں اسٹیچو آف یونٹی پر پھول چڑھائے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 10 سال ہندوستان کے اتحاد اور سالمیت کے لیے بے مثال کامیابیوں سے بھرے ہوئے ہیں اور حکومت کے ہر عمل اور مشن میں قومی یکجہتی کا عزم نظر آتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ "سچے ہندوستانیوں کے طور پر ہمارا فرض ہے کہ قومی اتحاد کی ہر کوشش کو جوش اور توانائی کے ساتھ منائیں، نئی قراردادوں، امیدوں اور جوش کو مضبوط کریں۔”

مسٹر مودی نے کہا کہ ہندوستانی زبانوں کو فروغ دے کر حکومت نے اتحاد کے بندھن کو مضبوط کیا ہے، نئی تعلیمی پالیسی ایک روشن مثال ہے، جسے قوم نے فخر سے اپنایا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئین کا نام لینے والوں نے اس کی بہت توہین کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ جموں و کشمیر میں آرٹیکل 370 کی دیوار تھی۔ دفعہ 370 کو ہمیشہ کے لیے دفن کر دیا گیا ہے۔ اس اسمبلی الیکشن میں پہلی بار بغیر کسی امتیاز کے ووٹنگ ہوئی۔

وزیر اعظم نے کہاکہ "پہلی بار وہاں کے وزیر اعلیٰ نے ہندوستان کے آئین پر حلف لیا ہے۔ اس منظر نے ہندوستانی آئین بنانے والوں کو بہت اطمینان بخشا ہوگا۔‘‘

مودی نے نکسل ازم کو ایک ‘خوفناک بیماری’ قرار دیا جسے جڑ سے اکھاڑ پھینک دیا گیا ہے۔

وزیر اعظم مودی نے کہاکہ "آپ کو سمجھنا چاہیے کہ ایک زمانے میں نیپال میں پشوپتی ناتھ سے ہندوستان میں تروپتی تک ایک ریڈ کوریڈور موجود تھا۔ مجھے یہ کہتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ پچھلے 10 سالوں کی انتھک کوششوں کی وجہ سے اب ہندوستان میں نکسل ازم اپنی آخری سانسیں لے رہا ہے۔

http://Lazawal.com

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا