گریز میں نیشنل کانفرنس ریلی پر جان لیوا حملہ قابل مذمت: ترجمان

0
72

 

سری نگر؍؍نیشنل کانفرنس نے گریزمیں بھاجپا ورکروں کی طرف سے نیشنل کانفرنس کے کارکنان اور مقامی ممبر اسمبلی نذیر احمد خان پر جان لیوا حملہ کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور خاطیوں کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیاہے۔پارٹی کے ترجمان عمران نبی ڈار نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ بھاجپا ورکروں نے نیشنل کانفرنس کے ورکروں اور سینئر لیڈر و مقامی ایم ایل اے کو اْس وقت نشانہ بنایا جب نیشنل کانفرنس کی ریلی گرجن پہنچی۔

https://en.wikipedia.org/wiki/Jammu_%26_Kashmir_National_Conference
انہوںنے کہاکہ بھاجپا ورکروں کی طرف سے کئے گئے اس منظم حملے کی تحقیقات ہونی چاہئے اور ملوثین کی فوری گرفتاری عمل میں لائی جانی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کے بہت سارے کارکن زخمی ہوئے اور 3کو شدید زخمی حالت میں سرینگر بھی منتقل کیا گیا ہے۔ انہوں نے انتظامیہ پر زور دیا کہ زخمی افراد کو بہتر سے بہتر علاج و معالجہ فراہم کیا جائے۔ترجمان نے کہاکہ یہ حملہ اْس وقت کیاگیا جب نیشنل کانفرنس اسمبلی ممبر اور کارکنوں ووٹروں کا شکریہ ادا کررہے تھے اور الیکشن میں ہار سے بوکھلاہٹ کے شکار بی جے پی ورکروں نے پتھر بازی سے بھی گریز نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہار جیت الیکشن لڑنے کا حصہ ہوتا ہے لیکن بوکھلاہٹ اور تشدد پر آمدہ ہوجانا سریحاً غیر قانونی اور غیر جمہوری عمل ہے۔ نیشنل کانفرنس نے اس بات کا اعلان کیا ہے کہ عمر عبداللہ کی حکومت اْن لوگوں کی بھی برابر نمائندگی کریگی جنہوں نے نیشنل کانفرنس کو ووٹ نہیں دیا ہے۔واضح رہے کہ گریز میں ممبر اسمبلی نذیر گریزی کی ریلی پر پتھراو کیا گیا جس کے نتیجے میں متعدد این سی کارکن زخمی ہوئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ گریز کے گجران میں عوامی ریلی کے دوران ہجوم نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی جبکہ متعدد گاڑیوں کے شیشے چکنا چور کئے گئے۔انہوں نے کہاکہ زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے تین کو نازک حالت میں سری نگر ریفر کیا گیا ہے۔ان کے مطابق پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔

https://lazawal.com/?cat=

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا